ڈبلن (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے کھلاڑیوں کیلئے ضابطہ اخلاق مزید سخت کرتے ہوئے بال ٹیمپرنگ کو لیول 3 کا جرم قرار دیا جس کے تحت کسی کھلاڑی کو 6 ٹیسٹ میچز تک کی پابندی کی سزا ہوسکتی ہے۔ یہ فیصلہ ڈبلن میں آئی سی سی کے پانچ روزہ اجلاس کے دوران کیا گیا، اب ساتھی کرکٹرز کے ساتھ نازیبا الفاظ استعمال کرنا بھی جرم قرار دیا گیا، ایسا کرنے کی صورت میں لیول 2 کی کارروائی ہوگی۔ آئی سی سی کے مطابق ٹیمپرنگ کے علاوہ غیرفطری فائدہ حاصل کرنے کی کوشش ضابطہ اخلاق
کیخلاف قرار دی گئی۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر بھی کارروائی کا سامنا کرناہوگا۔ ڈبلن میں آئی سی سی اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی لیگز کی وجہ سےدرپیش خطرات پربھی غورکیاگیا تاہم ان لیگز میں کھلاڑیوں کی شرکت سےمتعلق فیصلہ اکتوبر کے اجلاس میں ہوگا۔ اجلاس میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے حوالے سے بھی بات ہوئی اور اتفاق کیا گیا کہ اس کے فائنل اضافی دن رکھا جائے گا۔ حال ہی میں ہونے والے ویمن ایشیا کپ کے تمام میچز کو انٹرنیشنل میچ کا درجہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔