پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

سوئیڈن 24برس بعد ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو  (مانیٹرنگ ڈیسک)سوئیڈن نے ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں سوئٹزرلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دے کر 24سال بعد عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ منگل کو کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میچ میں سویڈن اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا اور دونوں ہی ٹیموں نے حریف کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ پہلے ہاف میں سرتوڑ کوشش کے باوجود دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں البتہ دوسرے ہاف کے 66ویں منٹ میں سوئیڈش کھلاڑی فورسبرگ نے شاندار فیلڈ

گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ سوئس کھلاڑیوں نے برتری ختم کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی لیکن سویڈن کے مضبوط دفاع اور گول کیپر نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اسے کامیاب نہ ہونے دیا۔ اس طرح سوئیڈن نے سوئٹزرلینڈ کو 1-0 گول سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا اور کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ سوئیڈن نے 24برس کے وقفے کے بعد عالمی کپ کی آخری 8 ٹیموں میں جگہ بنانے کا اعزاز حاصل کیا جہاں اس سے قبل سویڈش ٹیم نے آخری مرتبہ 1994 میں میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…