پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

انگلینڈ ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں، کولمبیا پینالٹی ککس پر ناکام

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 کے آخری میچ میں انگلینڈ نے کولمبیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ماسکو کے اسپارٹک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ دونوں ہی ٹیمیں پہلے ہاف میں انتہائی کوشش کے باوجود کوئی گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ دونوں ہی ٹیموں کو پہلے ہاف میں گول کرنے کے مواقع ملے لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

میچ کے 56ویں منٹ میں کولمبیا کے کھلاڑی نے گول سے چند قد کے فاصلے پر فاؤل کیا جس کے نتیجے میں انگلینڈ کو پینالٹی ایوارڈ کر دی گئی اور ہیری کین نے گول کرنے میں کوئی غلطی نہ کی۔ انگلینڈ کی جانب سے میچ کے 57ویں منٹ میں پینالٹی کک پر کیے گئے   اس کے بعد دونوں ہی ٹیموں نے ایک مرتبہ گول کرنے کی جدوجہد شروع کردی خصوصاً کولمبیا نے جارحانہ انداز اپنایا لیکن اسکے باوجود انہیں کامیاب نہ مل سکی۔ میچ کا مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد انجری ٹائم کے دوران میچ ختم سے دو منٹ قبل کولمبیا نے ییری مینا کے خوبصورت ہیڈر کے ذریعے مقابلہ برابر کردیا۔ کولمبیا کی جانب سے کیے گئے   اس کے بعد میچ کے اضافی وقت کے پہلے ہاف میں بھی کوئی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی جبکہ دوسرے ہاف میں بھی دونوں گول کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اضافی وقت میں بھی مقابلہ برابر رہنے پر میچ کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر کیا گیا۔ دونوں ہی ٹیموں نے اپنی ابتدائی دو پینالٹیز پر گول اسکور کیے لیکن تیسری پینالٹی پر دونوں ہی ٹیمیں ناکام رہیں لیکن انگلینڈ کی ٹیم چوتھی پینالٹی پر گول کرنے میں کامیاب رہی۔ کولمبیا کی اگلے راؤنڈ میں رسائی کی امیدوں کو اس وقت دھچکا لگا جب کارلوس باکا کی پینالٹی انگلینڈ کے گول کیپر نے روک لی اور ایرک ڈائر نے اگلی پینالٹی پر گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرادیا۔ اس میچ میں شکست کے ساتھ ہی کولمبیا کا ورلڈ کپ میں سفر تمام ہوا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ یہ 2002 کے بعد انگلینڈ کی ٹیم پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ یہ 1990 کے بعد پہلی مرتبہ انگلینڈ کی ٹیم 90منٹ سے زائد تک کھیلنے جانے والے کسی ورلڈ کپ میچ میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…