اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

7 سال سے لاپتا شوہر کو پہلی بیوی نے انسٹا ریلز پر دوسری بیوی کے ساتھ پکڑ لیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں غیر معمولی واقعہ پیش آیا جس کے چرچے سوشل میڈیا پر بھی ہورہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے کچھ عرصہ بعد لاپتا ہونے والا شوہر انسٹاگرام ریلز کے ذریعے دوسری خاتون کے ساتھ پکڑا گیا۔رپورٹس کے مطابق جتیندر کمار کی 2017 میں مران نگر کی خاتون شیلو کے ساتھ شادی ہوئی، شادی کے کچھ عرصے بعد ہی ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جتیندر کے گھر والے اور وہ خود اپنی بیوی کو جہیز کے لیے ہراساں کرتا رہا، وہ سونے کی چین اور دیگر سامان کا مطالبہ کررہا تھا، اسی دوران جتیندر اچانک لاپتا ہوگیا، اپریل 2018 میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کروائی گئی اور کافی تلاش کیا گیا مگر اس کا کچھ پتا نہیں چل سکا۔

اس دوران جتیندر کے اہلخانہ نے شیلو کے خاندان پر اس کے قتل کا الزام بھی لگایا اور شیلو اپنے بیٹے کے ساتھ میکے میں رہنے پر مجبور ہوگئی مگر چند روز قبل قسمت نے حیرت انگیز موڑ لیا۔جتیندر کی بیوی شیلو انسٹاگرام استعمال کررہی تھی کہ اس دوران اسے ایک ریل میں اس کا شوہر کسی دوسری عورت کے ساتھ لدھیانہ میں دکھائی دیا۔شیلو نے دعوی کیا کہ جتیندر نے دوسری شادی کر لی ہے اور اسی عورت کے ساتھ رہ رہا ہے، جتیندر کے اہلخانہ کو بھی سب علم تھا لیکن انہوں نے کچھ ظاہر نہیں کیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ شادی کے ایک سال بعد جتیندر بغیر اطلاع کے گھر سے نکل گیا تھا اور گمشدگی کی ایف آئی آر بھی درج ہوئی تھی، اب شیلو نے شوہر کی موجودگی کی تصدیق کے بعد پولیس کو نئی درخواست دی ہے، پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…