جمعرات‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پنجاب والے طوفانی بارشوں کے نئے اسپیل کیلئے تیار ہو جائیں

datetime 2  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پنجاب کے شہریوں کو یکم سے 3 ستمبر کے دوران شدید موسلادھار بارشوں کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ ان بارشوں سے بالخصوص سیلاب زدہ علاقوں میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق شمال مشرقی، وسطی اور جنوبی پنجاب کے کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔ متاثرہ اضلاع میں مری، راولپنڈی، جہلم، اٹک، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ اور حافظ آباد شامل ہیں، جبکہ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، چنیوٹ، بھکر، لیہ اور میانوالی میں بھی بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔مزید برآں، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بھی شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔

اتھارٹی نے مرالہ ہیڈ ورکس سمیت دریاؤں کے قریب بسنے والے افراد کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ ندی نالوں کے قریب رہنے والوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔عوام اور متعلقہ اداروں کو کہا گیا ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات مکمل رکھیں، خطرے والے علاقوں سے دور رہیں اور نشیبی مقامات پر نکاسی آب کیلئے مشینری اور پمپس تیار رکھیں۔دوسری جانب، گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں برفانی گلیشیئر کے تیز پگھلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، یاسین ویلی کے ڈارکوٹ سٹیشن پر درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے برفانی جھیلوں کے پھٹنے، نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…