جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کالاباغ ڈیم کی تجویز مسترد کردی

datetime 2  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی تجویز سامنے آنے کے بعد ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں نے اسے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ کالا باغ ڈیم سیلابی صورتحال کا حل نہیں ہے اور اس منصوبے کی افادیت مشکوک ہے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان عبد الجلیل جان نے اس منصوبے کو ’’مردہ گھوڑا‘‘ قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پہلے یہ بتائیں کہ وہ 350 ڈیم کہاں بنا چکے ہیں؟اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری ہمایوں خان نے کہا کہ کالا باغ ڈیم ایک غیر فعال منصوبہ ہے جو کبھی حقیقت کا روپ نہیں دھار سکے گا، ان کے مطابق علی امین گنڈاپور عوام کو سبز باغ دکھا رہے ہیں۔

اس سے قبل، مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کالا باغ ڈیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام صوبوں کو مل کر اس منصوبے پر مشترکہ حکمت عملی تیار کرنی چاہیے۔واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور نے اپنے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ صوبائی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان کے مجموعی فائدے کے لیے کالا باغ ڈیم جیسے منصوبے پر عملدرآمد ضروری ہے اور صوبوں کے تحفظات دور کر کے قومی سطح پر پیشرفت ہونی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…