منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ کار اور فیس شیڈول جاری

datetime 2  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پنجاب سمیت ملک بھر میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے نیا طریقہ کار اور فیس شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شہری اب اپنی ضرورت کے مطابق ایک سال سے لے کر پانچ سال تک کی مدت کا لائسنس بنوا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق، ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے درست ڈرائیونگ لائسنس رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کو بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ڈرائیور نے لازمی ٹیسٹ پاس کیے ہیں اور ٹریفک قوانین سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔ یہ لائسنس نہ صرف قانونی اجازت نامہ ہے بلکہ حادثات میں کمی کا ضامن بھی بنتا ہے۔

لائسنس کے حصول کا طریقہ کار
باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے سے قبل امیدواروں کے لیے لرنر لائسنس لینا ضروری ہے، جس کی فیس 500 روپے مقرر ہے اور یہ آن لائن بھی بنوایا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد امیدوار کو مقررہ سینٹر میں جا کر تھیوری اور عملی امتحان دینا ہوگا، کامیابی کی صورت میں باقاعدہ لائسنس جاری کر دیا جاتا ہے۔

فیس شیڈول
پنجاب میں کار ڈرائیونگ لائسنس کے لیے ٹیسٹ فیس 150 روپے رکھی گئی ہے۔ امتحان پاس کرنے کے بعد مزید 1,350 روپے جمع کرانے ہوں گے جبکہ کوریئر چارجز 480 روپے ہیں، یوں ایک سال کے ڈرائیونگ لائسنس کی کل لاگت تقریباً 1,830 روپے بنتی ہے۔ پانچ سال تک کے لائسنس کی فیس مدت کے حساب سے مختلف ہوگی۔



کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…