اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے کئی حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر تھی۔
خیال رہے کہ یکم ستمبر کی شب آنے والے شدید زلزلے نے افغانستان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی جس میں 1400 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ اسی دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔