اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) لاہور کے علاقے تھانہ کاہنہ کی حدود میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر دوستوں نے اپنے ہی دوست کو دعوت کے بہانے بلا کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت 22 سالہ شرجیل کے نام سے ہوئی ہے۔
مقتول کے بھائی عمران زوار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں ریحان ڈوگر، جمشید گجر سمیت متعدد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے شرجیل کو دعوت پر مدعو کیا اور بعد ازاں اسے عمارت کی تیسری منزل سے نیچے دھکا دے کر جان سے مار دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔