اسلام آباد (این این آئی)عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر ملک بھر میں 12 ربیع الاول 6 ستمبرکو عام تعطیل ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر 6 ستمبر بروز ہفتہ چھٹی ہوگی۔