اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستانی اشرافیہ کی فضول خرچیاں: ایک شادی کا لہنگا ایک کروڑ 23 لاکھ میں تیار،پاکستان میں اعلیٰ طبقے کی عیاشیاں اور شاہانہ طرزِ زندگی کوئی انوکھی بات نہیں، اسی حوالے سے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے حال ہی میں ایک دلچسپ انکشاف کیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ارشد انصاری نے بتایا کہ ایک ایڈیشنل آئی جی کی بیٹی کی شادی کے موقع پر خصوصی لہنگا تیار کرایا گیا جس کی قیمت تقریباً ایک کروڑ 23 لاکھ روپے تھی۔
تاہم انہوں نے متعلقہ افسر کا نام ظاہر نہیں کیا۔مزید پوچھے گئے سوال پر انہوں نے وضاحت کی کہ اس لہنگے میں نہ ہیرے جڑے تھے اور نہ ہی سونا استعمال ہوا تھا، بلکہ اسے ’’ڈسپوزیبل‘‘ لہنگا کہا جا سکتا ہے کیونکہ ایسے کپڑے عموماً چند گھنٹوں کے لیے پہنے جاتے ہیں اور بعد میں انہیں سنبھال کر رکھ دیا جاتا ہے، اکثر اوقات دوبارہ استعمال بھی نہیں ہوتے۔ان کے مطابق ایسے ملبوسات عموماً 7 سے 10 مہنگی شادیوں کے موقع پر استعمال کے لیے بنائے جاتے ہیں اور تقریب ختم ہونے کے بعد یا تو الماریوں میں لٹکا دیے جاتے ہیں یا ٹرنک میں بند کر دیے جاتے ہیں۔