پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان ،آسٹریلیا،زمبابوے سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان کی قومی ٹیم کا پہلا میچ آج ہوگا،کون کون میدان میں اترے گا؟میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟تفصیلات جاری

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے (نیوز ڈیسک) زمبابوے میں شیڈول سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز (آج) اتوار سے ہوگا، میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے ہرارے میں بھرپور پریکٹس کی۔ہرارے اسپورٹس کلب میں کھلاڑیوں نے تین گھٹے کی ٹریننگ کی جس میں فلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی۔ٹیم انتظامیہ کی درخواست پر پاکستان کو سہ فقریقی سیریز کے میچ وینیو پر پریکٹس کی اجازت دی گئی جس سے قومی کرکٹ ٹیم نے بھر پور فائدہ اٹھایا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پلیئرز کو لیکچر میں ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ فیلڈنگ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کی گئی۔ سرفراز احمد کو ایک وکٹ لگا کر وکٹ کیپنگ کی مشق بھی کرائی گئی۔سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کاپہلا میچ (آج) اتوار کو دوپہر ایک بجے پاکستان اور میزبان ٹیم زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹرائنگولر سیریز میں ہر ٹیم ایک دوسرے کے ساتھ دو دو میچز کھیلے گی۔ جس کے بعد دو بہتری ٹیموں کے درمیان فائنل آتھ جولائی کو شیڈول ہے۔سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے د رمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔قومی کرکٹ ٹیم کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں بدھ کی شب براستہ دبئی زمبابوے روانہ ہوئی۔ جہاں یکم جولائی سے آٹھ جولائی تک پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کے تمام میچز ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔پاکستانی اسکواڈ میں کپتان سرفرازاحمد، فخر زمان، محمد حفیظ، آصف علی، حسین طلعت، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان خان شنواری، شاہین شاہ آفریدی اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔یکم جولائی کو پاکستان کا میچ میزبان ٹیم زمبابوے سے ہوگا، دو جولائی کو قومی ٹیم آسٹریلیا کا سامنا کرے گی، تین جولائی کو آسٹریلیا اور زمبابوے کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔چار جولائی کو پاکستان کی ٹیم زمبابوے سے دوسرا میچ کھیلے گی، پانچ جولائی کو پاکستان اور آسٹریلیا کا دوسرا میچ شیڈول ہے، چھ جولائی کو زمبابوے اور اور آسٹریلیا کا دوسری مرتبہ مقابلہ ہوگا۔ جبکہ آٹھ جولائی کو دو بہترین ٹیمیں فائنل میں مد مقابل ہونگی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…