پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

سخی ہو تو آفریدی جیسا!کچرا چننے والے بے سہارا اور غریب بچوں کو اپنے گھر لے آئے اور پھر۔۔۔دنیا کیلئے نئی مثال قائم

datetime 28  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کچرا چننے والے بے سہارا اور غریب بچوں کی آواز بن گئے۔شاہد آفریدی بہترین کرکٹر تو ہیں ہی اس کے ساتھ ان کے دل میں غریب اور بے سہارا بچوں کے لیے بے انتہا محبت بھی ہے، جس کا مظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آیا۔ شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

جس میں گلی محلوں میں گھوم پھر کر کچرا چننے والے بچے نظر آرہے ہیں جن کی شاہد آفریدی نے نہ صرف مدد کی بلکہ بچوں کی مدد کے حوالے سے بہت ہی خوبصورت اور جذباتی پیغام بھی شیئر کیا ہے۔شاہد آفریدی نے کچرا اٹھانے والے بچوں کے حوالے سے کہا کہ یہ بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، یہ بچے ننگے پاؤں تھے مجھ سے یہ دیکھا نہیں گیا میں انہیں گھر لے آیااور اپنی بیٹیوں کے جوتے جو وہ ہرسال لیتی ہیں ان بچوں کو پہننے کے لیے دئیے۔ یہ بچے ابھی میرے ساتھ ناشتہ بھی کریں گے۔ شاہد آفریدی نے تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ لوگوں سے جتنا ہوسکے اپنے آس پاس موجود لوگوں کا خیال رکھا کریں شکریہ۔شاہد آفریدی نے کہا کہ اپنے لیے جینا تو آسان ہے، چلیں دوسروں کے لیے جیتے ہیں۔ ہمیں قدرت کی طرف سے بیش بہا نعمتوں سے نوازا گیا ہے اور اب وقت ہے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے لیے کھڑے ہونے کا، لہذا ان سب کا خیال رکھیں، انہیں پیار دیں۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی زیر نگرانی شاہد آفریدی فانڈیشن بہت سے بچوں کی کفالت کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…