اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پہلا ٹی20 ٗانگلینڈ نے آسٹریلیا کو 28رنز سے ہرادیا

datetime 28  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک)ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کے بعد انگلینڈ نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی 20 میچ میں 28رنز سے شکست دے دی، میزبان ٹیم نے جیت کے لئے 222رنز کا ہدف دیاتاہم آسٹریلوی ٹیم 193رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔برمنگھم میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 221رنز بنائے،بٹلر نے 30 گیندوں پر پانچ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے دھواں دار 61رنز بنائے۔

جیسن رائے 44، ایلکس ہیلز 49 اور جوئے روٹ 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔آرون فنچ کے برق رفتار 84رنز بھی کینگروز کو شکست فتح نہ دلاسکے اور ہدف کے تعاقب میں پوری آسٹریلوی ٹیم 19اعشاریہ 4 اوورز میں 193 رنز بناسکی۔انگلینڈ کی جانب سے جارڈن اور عادل راشد نے تین، تین، پلنکیٹ نے دوجبکہ ویلے اور معین علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔عادل راشد کو بہترین بولنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…