پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ایشین گیمزمیں پاکستانی ویمن باکسرزڈیبیوکیلئے تیار

datetime 27  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی خواتین باکسرز پہلی بار ایشین گیمز میں حصہ لیں گی علاقائی کھیلوں کا یہ میلہ انڈونیشیا کے جکارتہ کے دو شہروں میں 18اگست سے 2ستمبر تک سجایا جائے گا۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف)کے سیکٹریٹر ناصراعجاز تونگ

کے مطابق گیمز میں شرکت کیلیے پاکستانی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں زور وشور سے جاری ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم گیمز کیلئے جو ٹیمیں اس بار بھیجیں گے اس میں خواتین بھی شامل ہوں گی، جو گیمز میں ڈیبیو کریں گی، ہم خواتین باکسنگ میں اپنی دو باکسرز کو بھیجیں گے، ہمیں ان سے میڈلز کی توقع تو نہیں لیکن ہم اس سلسلے کی شروعات کرنا چاہتے ہیں، ہم ان سے بہتر پرفارمنس کی توقع رکھتے ہیں۔کیمپ میں ایشین گیمز کیلیے 5 مرد باکسر کو بھی شامل کیاگیا ہے ابھی تک کیمپ میں 18 مرد اور 5 خواتین باکسرز ترتبیت جاری رکھے ہوئے ہیں، انھوں نے مزید بتایاکہ ایشین گیمز کی تیاریوں کیلیے ہم اپنی ویمنز ٹیم کو آئندہ ماہ ایران بھجوانے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم اس کیلیے ہم ایران سے تصدیق کیے جانے کا انتظار کررہے ہیں، ایرانی ٹیم سردست تھائی لینڈ میں ہے، جیسے ہی وہ وطن واپس آئیں گے ہم اپنی ٹیم وہاں بھیج دیں گے، پاکستانی مینز ٹیم کو 19 جون سے جرمنی میں شروع ہونے والے ایونٹ میں شرکت کرنا تھی لیکن انھیں ویزے نہیں مل پائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…