بابراعظم کی میچ فٹنس کا جائزہ اگلے ہفتے لیا جائے گا

27  جون‬‮  2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کر کٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم کی میچ فٹنس کا جائزہ اگلے ہفتے لیا جائے گا۔ بیٹنگ کے دوران کسی تکلیف کا احساس ہوا تو شان مسعود ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بن جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق دورہ زمبابوے کی تیاری کیلیے کیمپ کے پہلے روز ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈز میں شامل تمام 19 کرکٹرز نے فٹنس ٹیسٹ دیے، انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں بازو کے فریکچر کا شکار ہونے والے بابر اعظم بھی اس امتحان میں سرخرو ہوئے۔

تاہم انھوں نے کیمپ میں بیٹنگ نہیں کی۔ذرائع کے مطابق نوجوان بیٹسمین اگلے ہفتے نیٹ پریکٹس شروع کریں گے، اگر اس دوران انھیں تھوڑی سی تکلیف کا بھی احساس ہوا تو شان مسعود کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا جائے گا، زمبابوے میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز یکم سے8جولائی تک ہوگی، صرف ایک روزہ میچز کیلیے منتخب کھلاڑیوں یاسر شاہ، جنید خان، امام الحق کے ساتھ بابر اعظم کی روانگی کا فیصلہ کرنے کیلیے وقت موجود ہے، میزبان سے 5 میچز کی ون ڈے سیریز کا آغاز 13جولائی کو ہونا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…