اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات میں غیر ملکی لیگز کے انعقاد پر پاکستان اور امارات کرکٹ بورڈ کے درمیان جاری تنازع حل ہوگیا

datetime 27  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور /دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں غیر ملکی لیگز کے انعقاد پر پاکستان اور امارات کرکٹ بورڈ کے درمیان جاری تنازع بالآخر حل ہو گیا ہے اور پاکستان نے امارات کرکٹ بورڈ کی یقین دہانی پر اپنی ہوم سیریز کا مقام تبدیل نہ کرتے ہوئے تمام میچز یو اے ای میں کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔میڈیار پورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقامی کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام رواں سال کے اواخر میں متعدد ٹی20 لیگز کے انعقاد کا انکشاف ہوا تھا ۔

جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے گہری تشویش کا اظہار کیا تھا کیونکہ پاکستان کی اس عرصے میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے سیریز شیڈول ہے۔امارات کرکٹ بورڈ رواں سال 3ٹی20 لیگز ایمریٹس لیگ، افغان لیگ اور ٹی ٹوئنٹی لیگ کا انعقاد چاہتا ہے تاہم پی سی بی نے واضح کردیا تھا کہ اگر پی ایس ایل سے 35دن قبل متحدہ عرب امارات میں کوئی کرکٹ منعقد ہوئی تو پاکستان کی تمام ہوم سیریز ملائیشیا منتقل کردیں گے جس کے لیے آسڑیلیا اور نیوزی لینڈ بھی تیار ہیں۔یہ صورتحال دونوں ہی کرکٹ بورڈز کے لیے پریشان کن تھی کیونکہ پاکستان ایک عرصے سے اپنے ہوم میچز کا امارات میں انعقاد کر رہا تھا اور کھلاڑی بھی وہاں کی وکٹوں اور کنڈیشنز کے عادی ہو چکے تھے جبکہ نئے وینیو کو ڈھونڈنے کے ساتھ ساتھ سفری اخراجات اور دیگر مسائل کا سامنا بھی ہو سکتا تھا۔دوسری جانب امارات کے لیے بھی صورتحال کچھ حوصلہ افزا نہ تھی کیونکہ معاملہ خراب ہونے کی صورت میں مستقل میچوں خصوصاً پی ایس ایل کا ایونٹ چھن جانے سے انہیں بھاری مالی نقصان کا اندیشہ تھا تاہم اب دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور امارات نے پاکستان کی تمام شرائط مان لی ہیں جس سے تنازع ختم ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن کے انعقاد پر چھائے بادل بھی چھٹ گئے ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان طے پائے گئے نئے معاملات کے تحت پاکستان اپنے ایونٹس اور میچز کے متحدہ عرب امارات میں انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے باہمی اتفاق سے اصولی فیصلہ کیا کہ امارات کرکٹ بورڈ صرف 10دسمبر 2018 سے 10جنوری 2019 تک ایک ٹی20 اور ٹی10 لیگ کی میزبانی کرے گا کیونکہ اس دوران پاکستان کا یو اے ای میں کوئی بھی میچ شیڈول نہیں۔اس کے ساتھ ساتھ امارات نے پاکستان کے میچز کے دوران آنے والے اخراجات خصوصاً اسٹیڈیم کے کرائے میں بھی کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا فوری طور پر اطلاق ہو گا۔دونوں کرکٹ بورڈ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے انٹرنیشنل میچز اور پاکستان سپر لیگ کے دوران مقامی کرکٹ بورڈ کسی بھی قسم کی لیگ یا میچز کی میزبانی نہیں کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…