ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نئی ون ڈے رینکنگ جاری ،حسن علی اور بابر اعظم کی ترقی،زبردست پوزیشن پر جگہ بنالی

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)نئی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ کیخلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کو شرمناک شکست کا فائدہ پاکستان کو مل گیا ، قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم اور فاسٹ بالر حسن علی کو بھی بڑی ترقی مل گئی ۔پاکستان کے بابر اعظم 2درجے ترقی پاکر بلے بازوں کی وینکنگ میں دوسرے نمبر جبکہ باؤلنگ رینکنگ میں حسن علی ایک درجے ترقی پاکر تیسرے نمبرپر آگئے ہیں،

برطانوی اوپنر جونی بیئر سٹو 4درجے ترقی کرکے 11ویں نمبر پر آئے ہیں ،کینگروز کیخلاف سیریز میں275رنز بنانے والے جوز بٹلر 2درجے ترقی کے ساتھ 16ویں نمبر پر پہنچ گئے ،جیسن روئے نے بھی 3سیڑھیاں پھلانگ کر 20ویں پوزیشن پر آگئے۔ایلکس ہیلز23سے 22اور کپتان این مورگن25سے24ترقی پانے والے دیگر برطانوی بلے باز ہیں،،آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ انگلینڈ کے خلاف194رنز سکور کرکے 22ویں سے19ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ آسٹریلیا کیخلاف ون ڈ ے سیریز میں 12،12وکٹیں لینے والے برطانوی سپن بالرز معین علی اور عادل رشید کو نئی رینکنگ میں ترقی ملی ہے ، لیگ سپنر عادل رشید 3درجے ترقی پاکر8ویں پوزیشن پر پہنچے ہیں جب کہ معین علی 13سیڑھیاں چڑھ کر 12ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔دوسر ی طرف انگلینڈ کیخلاف سیریز میں وائٹ واش شکست کے بعد آسٹریلین ٹیم کو 4پوائنٹس کو کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا اور اب کینگروز 100پوائنٹس کے ساتھ پاکستان (102) سے نیچے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔رینکنگ میں انگلینڈ (126)پہلے،،بھارت(122)دوسرے ،جنوبی افریقہ(113)تیسرے،نیوزی لینڈ(112)چوتھے،،بنگلہ دیش(93)ساتویں، سری لنکا((77)آٹھویں،ویسٹ انڈیز(69)نویں اور افغانستان((63)دسویں نمبر پر موجود ہیں۔بلے بازوں کی رینکنگ میں ویرات کوہلی کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم 2درجے ترقی پاکر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ،آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تیسرے، روہت شرماچوتھے،

روس ٹیلر پانچویں ،جوروٹ چھٹے،کوئنٹن ڈی کوک ساتویں،فاف ڈوپلیسی آٹھویں،کین ولیمسن نوویں اور شیکھر دھون دسویں نمبر پر موجود ہیں ۔بالر ز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ کا پہلا نمبر ہے ،،افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے حسن علی ایک درجے ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، آل رانڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے جب کہ پاکستان کے محمد حفیظ دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…