جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

یہ میرے ون ڈے کیریئر کا آخری ایونٹ ہوگا ‘شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2019ء میرے ون ڈے کیریئر کا آخری ایونٹ ہوگا اور خواہش ہے کہ پاکستان ٹیم اس میں کامیاب ہو۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ 2019ء میرے ون ڈے کیریئر کا آخری ایونٹ ہوگا، ورلڈ کپ تک ون ڈے کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، کیریئر کا آخری ورلڈ کپ جیتنا خواہش ہے، میگا ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر افسوس

نہیں، ٹیسٹ ٹیم کو ابھی مزید وقت دینا ہوگا، اگلے ایک دو سال میں بہتری ہو سکتی ہے، نئے لڑکے مستقل پرفارم کررہے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ سینئر اگر جونیئر کو نہیں سکھاتا تو اسے ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے کیونکہ سینئرز کی سپورٹ کے بغیر جونیئرز پرفارم نہیں کر سکتے، کھلاڑیوں میں کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فٹبال ورلڈ کپ میں برازیل کو سپورٹ کر رہا ہوں، انجری ٹائم میں ان کے گول پر بہت خوشی ہوئی، اگر گول نہ ہوتا تو میں ڈپریشن کا شکار ہو جاتا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…