پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

انگلینڈ کیخلاف پانچ صفرکی کلین سوئپ شکست نے آسٹریلیاکوون ڈے رینکنگ میں پیچھے دھکیل دیا،پاکستان کی پوزیشن میں نمایاں بہتری

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف پانچ صفرکی کلین سوئپ شکست نے آسٹریلیاکوآئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں چھٹے نمبرپردھکیل دیاجبکہ پاکستان ایک درجہ ترقی کرکے پانچویں پوزیشن پر پہنچ گیاہے۔آسٹریلیاپہلی بار انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں پانچ صفرسے کلین سوئپ شکست سے دوچارہوگیا۔اس ناکامی نے آسٹریلیاکوآئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بدترین چھٹی پوزیشن پردھکیل دیا۔ پاکستان ایک درجہ ترقی پاکرپانچویں پوزیشن پر فائز ہوگیا۔

آسٹریلیا کوتنزلی سے بچنے کیلئے سیریز میں صرف ایک فتح درکار تھی تاہم تمام میچز میں ناکامی نے آسٹریلیا کے چارپوائنٹس کم کردیئے۔ وہ پورے100پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پرچلاگیا۔پاکستان 2پوائنٹس کے فرق سے پانچویں اوربنگلہ دیش 7پوائنٹس کی کمی سے ساتویں نمبر پرموجود ہیں۔انگلینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے کرکٹ کی نمبرون ٹیم ہے۔بھارت، جنوبی افریقااور نیوزی لینڈ بالترتیب دوسری ،تیسری اورچوتھی پوزیشن پربرقرار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…