پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیمپئنز ٹرافی،بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو چارصفر سے شکست ،ہاکی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سینئر نے شکست کا ملبہ کوچ پر ڈال دیا،سنگین الزام عائد

datetime 23  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بریڈا (نیوز ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کی تیاریوں کا پول کھل گیا، بھارت نے پاکستان کے خلاف یک طرفہ مقابلے میں 0-4 سے کامیابی سمیٹ لی۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی کوچز کی بھرمار بھی ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں پاکستانی ٹیم کی شکست نہ ٹال سکی، بھارت نے صفر کے مقابلے میں 4 گول سے میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا،

ہالینڈ کے شہر بریڈا میں ہونے والے اس میچ کے آغاز میں دونوں ٹیموں نے دفاعی انداز اپنایا جس کی وجہ سے پہلے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی، 31ویں منٹ میں بھارتی ٹیم رمن دیپ سنگھ کے ذریعے پہلا گول کرنے میں کامیاب ہو گئی، بعد ازاں دونوں ٹیموں 24 منٹ میں بھر پور کوشش کے باوجود گیند کو جال کے اندر نہ پھینک سکیں۔آخری 6 منٹ میں بھارتی ٹیم انتہائی خطرناک موڈ میں دکھائی دی اور اس نے یکے بعد دیگرے 3 گولز کرکے میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا۔ بھارتی ٹیم کی طرف سے دلپریت سنگھ نے فیلڈ گول کے ذریعے اپنی ٹیم کی برتری دوگنا کر دی،صرف 3 منٹ کے بعد مندیپ سنگھ نے بھارتی ٹیم کی طرف سے تیسرا گول کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنا دی، آخری منٹ میں للت نے بھارتی ٹیم کی طرف سے چوتھا گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح پر مہر ثبت کی۔پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سینئر نے بھارت کے خلاف چار صفر سے شکست کا ملبہ کوچ پر ڈال دیا ۔محمد رضوان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف آخری لمحات میں گول کیپر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کوچ کا تھا ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیم لرننگ پروسس میں ہے ،تجربات کررہے ہیں جو ایشین گیمز کی تیاری کا حصہ ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کی تیاریوں کا پول کھل گیا، بھارت نے پاکستان کے خلاف یک طرفہ مقابلے میں 0-4 سے کامیابی سمیٹ لی۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی کوچز کی بھرمار بھی ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں پاکستانی ٹیم کی شکست نہ ٹال سکی، بھارت نے صفر کے مقابلے میں 4 گول سے میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…