پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

فٹبال ورلڈ کپ کے دوران ایرانی خواتین نے تاریخ رقم کردی

datetime 23  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی فٹ بال ٹیم کوسپین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا مگر ایرانی خواتین نے اس وقت تاریخ رقم کردی، جب انہیں 1979 کے بعد پہلی بار اپنی قومی ٹیم کو کھیلتا دیکھنے کے لیے تہران کے ایک سٹیڈیم میں جانے کی اجازت ملی ، ایران میں دہائیوں سے خواتین کو کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کے لیے سٹیڈیم میں جانے سے روکا جاتا رہا ہے۔ مگر اب پہلی بار ایران میں اس حوالے سے قوانین کو نرم کرتے ہوئے مردوں اور خواتین دونوں کو مشترکہ طور پر تہران کے آزادی سٹیڈیم میں ایرانی ٹیم کے میچز بڑی اسکرین پر

دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔اس حوالے سے ڈراما اس وقت دیکھنے میں آیا جب سیکیورٹی اہلکاروں نے اسٹیڈیم کے دروازے بند کردیئے مگر پھر وزیر داخلہ نے مداخلت کرتے ہوئے خواتین کو اندر جانے کی اجازت دے دی۔ ایرانی ٹیم کے کپتان نے ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کے بعد کہا تھا کہ وہ تبدیلی کے حامی ہیں ‘ مستقبل قریب میں خواتین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔ سپین کے ہاتھوں شکست کے باوجود ایران کے پاس ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں جانے کا موقع موجود ہے تاہم اس کے لیے انہیں 25 جون کو پرتگال کو شکست دینا ہوگی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…