پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

ورلڈ کپ میں برازیل، کوسٹاریکا کے میچ کا ٹاس پاکستانی بچہ اچھالے گا، فیفا ورلڈ کپ میں پہلی دفعہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والا بچہ کون ہے ؟

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(نیوز ڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ 2018میں پاکستانی ٹیم تو موجود نہیں لیکن پاکستان سے تعلق رکھنے والے 15سالہ بچے کو منفرد اعزاز حاصل کرنے کا موقع مل گیا۔پاکستان کے علاقے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے احمد رضا کے اہلخانہ گزشتہ 3دہائیوں سے فٹبال کی ہاتھ سے سلائی کرتے آ رہے ہیں

اور وہ کل برازیل اور کوسٹاریکا کے درمیان میچ میں ٹاس کا سکہ اچھالیں گے۔پریس ریلیز کے مطابق احمد رضا جمعے کو تاریخ رقم کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے میدان میں پہنچ کر سکہ اچھالنے والے پہلے پاکستانی ہوں گے۔15سالہ احمد اور ان کے والد دونوں ہی فٹبال کے بہت دلدادہ ہیں اور احمد کی ورلڈ کپ 2018 میں شرکت ان کے خواب کی تکمیل کی مانند ہے۔سیالکوٹ کے رہائشی احمد کے پسندیدہ کھلاڑی نیمار جونیئر ہیں اور وہ برازیل کی ٹیم کو ورلڈ کپ میں سپورٹ کر رہے ہیں اور اس شاندار موقع کے ذریعے انہیں ورلڈ کپ میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں سے ملنے کا موقع ملے گا۔اس اقدام کے پیچھے دنیا کی مشہور و معروف مشروب ساز کمپنی کوکا کولا ہے جو پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ کو بھی فیفا ورلڈ کپ کے لیے روس لے کر جا رہی ہے۔کمپنی نے احمد کے سیالکوٹ کے ماسکو تک کے سفر کی دستاویزی فلم بنانے کے لیے دو مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والی شرمین عبید چنائے سے رابطہ کیا ہے اور اس دستاویزی فلم کو اگلے ماہ جاری کیا جائے گا۔  فٹبال ورلڈ کپ 2018میں پاکستانی ٹیم تو موجود نہیں لیکن پاکستان سے تعلق رکھنے والے 15سالہ بچے کو منفرد اعزاز حاصل کرنے کا موقع مل گیا۔پاکستان کے علاقے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے احمد رضا کے اہلخانہ گزشتہ 3دہائیوں سے فٹبال کی ہاتھ سے سلائی کرتے آ رہے ہیں اور وہ کل برازیل اور کوسٹاریکا کے درمیان میچ میں ٹاس کا سکہ اچھالیں گے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…