پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

میسی سے ملاقات کی خواہش میں ریاضی کے استاد کا سائیکل پر انڈیا سے روس کا سفرشروع کر دیا

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)میسی سے ملاقات کی خواہش میں ریاضی کے استاد کا سائیکل پر انڈیا سے روس کا سفرشروع کر دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کلفین فرانسس انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ میں اپنے گھر میں بیٹھے ہوئے تھے جب ان کے ایک دوست نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ ورلڈ کپ کیلئے جا رہے ہیں؟بالکل ٗانھوں نے جواب دیا اور کہاکہ میں شاید عظیم الشان شو دیکھنے کیلئے روس کا سفر کروں۔

فرانسس انڈیا میں ریاضی کے فری لانس استاد ہیں اور وہ ایک دن میں 40 امریکی ڈالر کماتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے محسوس کیا کہ میرے پاس اتنی رقم نہیں ہے جس سے میں روس کا سفر اور وہاں ایک ماہ قیام کر سکوں ٗپھر میں نے خود سے پوچھا کہ سفر کا سب سے سستا ذریعہ کیا ہو سکتا ہے؟ اس کا جواب بائیسکل تھا۔فرانسس نے رواں برس 23 فروری کو اپنے سفر کا آغاز کیا۔ انھوں نے کیرالہ سے دبئی کا فضائی سفر کیا پھر وہ دبئی سے فیری کے ذریعے ایران پہنچے جہاں سے سائیکل پر روس کا دارالحکومت اب بھی ہزاروں کلو میٹر دور تھا۔فرانسس نے بتایا کہ مجھے سائیکلنگ سے محبت ہے اور میں فٹبال کے بارے میں پاگل ہوں۔ میں نے اپنے دونوں جذبات کو اکھٹا کیا۔انھوں نے پاکستان کے ذریعے سفر کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم انڈیا کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے انھیں یہ خیال ترک کرنا پڑا۔فرانسس نے بتایا کہ منصوبے میں تبدیلی مجھے بہت مہنگی پڑی ٗمیں اپنی سائیکل دبئی نہیں لے جا سکتا تھا اور وہاں مجھے نئی سائیکل خریدنی پڑتی جس کی قیمت 700 امریکی ڈالر تھی ٗیہ طویل فاصلے کے سفر کے لیے بہترین نہیں تھا لیکن یہ سب کچھ میں برداشت کر سکتا تھا۔انھوں نے بتایا کہ یہ دنیا کا خوبصورت ترین ملک ہے، یہاں کے لوگ بہت ملنسار ہیں، میں نے یہاں 45 دن گزارے لیکن میں یہاں ہوٹل میں صرف دو دن ٹھہرا۔فرانسس ہر روز صرف دس امریکی ڈالر خرچ کرتے تھے۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ ایران میں جہاں بھی گئے، لوگوں نے انھیں اپنے گھروں میں رہنے کیلئے مدعو کیا اور انھیں کھانا بھی دیا۔انہوں نے کہاکہ ایران کے بارے میں میرا خیال بدل گیا ٗ مجھے احساس ہوا کہ آپ کو کسی ملک کے بارے میں جیو پولیٹکس پر مبنی رائے نہیں بنانی چاہیے۔فرانسس کے بقول ایران کے خوبصورت دیہی علاقوں کی بدولت سائیکلنگ کم درد ناک ہو گیا تھا ٗمیں ضرور واپس جاؤں گا۔

انھوں نے بتایا کہ ایران کے لوگوں نے مجھ سے وعدہ لیا کہ میں روس میں ایرانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کروں ٗ ایرانی لوگ بولی وڈ سے بھی محبت کرتے ہیں اور اس چیز نے مجھے بہت سے مقامات پر لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے میں مدد کی۔فرانسس کا اگلا پڑاؤ آذربائیجان تھا جہاں کی سرحدی پولیس کو ان کے سفری دستاویزات کی تصدیق کرنے میں مشکل ہوئی کیونکہ مسلسل سائیکلنگ سے ان کا وزن بہت کم ہو گیا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ میں اپنے پاسپورٹ پر لگی ہوئی تصویر کی طرح نظر نہیں آیا۔ پولیس کو میری تفصیلات کی تصدیق کیلئے آٹھ گھنٹے سے زیادہ وقت لگا لیکن انھوں نے میرے ساتھ اچھا برتاؤ کیافرانسس آزربائیجان کے ہوٹلوں کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے تھے اسی وجہ سے انھوں نے زیادہ تر پارکوں میں اپنا خیمہ لگایا۔ان کا کہنا تھا کہ آزربائیجان کے لوگ بھی اچھے تھے لیکن وہ ایک اجنبی کے ساتھ بے تکلف ہونے میں زیادہ وقت لگاتے تھے۔

میں نے آزربائیجان کے دارالحکومت باکو میں رہنے والے چند انڈینز کو تلاش کیا اور ان کے ساتھ کچھ دیر ٹھہرا۔جب فرانسس جارجیا پہنچے تو انھیں واپس بھیج دیا گیا اور انھیں ماسکو پہنچنے کے تقربیاً آدھے راستے کو دوبارہ تبدیل کرنا پڑا۔انھوں نے بتایا کہ میرے پاس تمام سفری دستاویزات تھیں تاہم مجھے ابھی بھی معلوم نہیں تھا کہ مجھے انٹری کیوں نہیں دی گئی؟ اس نے مجھے ایک غیر معمولی صورت حال میں چھوڑ دیا ۔

کیونکہ میرے پاس آذربائیجان کے لیے سنگل انٹری ویزہ تھا۔مسٹر فرانسس جارجیا اور آزربائیجان کے درمیان ایک دن کیلئے ’نو مینز لینڈ‘ میں پھنس گئے۔ آخر کار حکام نے انھیں آذربائیجان میں دوبارہ داخل ہونے کا ارجنٹ ویزا دیا۔انھوں نے بتایا کہ مجھے پھر روس میں داخل ہونے کے لیے دوسرا راستہ تلاش کرنا پڑا۔ کسی نے مجھے بتایا کہ آزربائیجان کی سرحد روس کے داغستان خطے سے ملتی ہے۔

’میں اس بات کو محسوس کیے بغیر کہ وہ جگہ محفوظ نہیں وہاں چلا گیا لیکن میرے پاس واپس آنے کا کوئی آپشن نہیں تھا اور پھر پانچ جون کو میں داغستان میں داخل ہو گیا۔ان کا کہنا تھا کہ داغستان میں زبان کا ایک بڑا مسئلہ تھا کیونکہ یہ لوگ مشکل سے ہی انگریزی میں بات کرتے تھے۔فرانسس کے بقول لوگ ایک سائیکل پر ایک انڈین شخص کو دیکھ کر بہت حیران تھے ٗ میں نے دوبارہ فٹبال اور فلموں کی عالمی زبان کو استعمال کیا ۔

تاکہ لوگ میرے ساتھ کھل کر بات کریں۔اب فرانسس ٹامبوف شہر تک پہنچ چکے ہیں جو ماسکو سے 460 کلومیٹر دور ہے ٗانھیں 26 جون تک روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچنا جہاں فرانس اور ڈنمارک کے درمیان فٹبال کے عالمی کپ کا میچ کھیلا جائیگا فرانسس نے بتایا کہ یہ واحد میچ تھا جس کا ٹکٹ حاصل کرنے میں، میں کامیاب رہا۔ میں ارجنٹائین کی ٹیم کو سپورٹ کرتا ہوں اور لیونل میسی میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں ٗمیں ان کی پوجا کرتا ہوں۔ میرا خواب ہے کہ میں ان سے ملوں اور ان سے درخواست کروں کہ وہ میری بائیسکل پر دستخط کریں۔

فرانسس کو امید ہے کہ ان کا سفر لوگوں کو فٹبال اور فٹنس کے بارے میں متاثر کریگا۔انہوں نے کہاکہ میں انڈیا کو کسی دن فٹبال ورلڈ کپ میں کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں اور یہ صرف اس وقت ہو گا جب انڈیا میں بچے زیادہ فٹبال کھیلنا شروع کریں گے۔ میں اگلے 20 برسوں میں اپنے امکانات کے بارے میں پر امید ہوں ٗمیں امید کر رہا ہوں کہ لوگ میرے کہانی پڑھنے کے بعد سائیکلنگ شروع کریں گے۔اگر میری کاوشوں سے انڈیا میں صرف ایک بچہ بھی فٹبال کھیلنا شروع کر دے تو میں خود کو کامیاب تصور کروں گا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…