پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

آئی سی سی کا 4 سالہ فیوچر ٹور پروگرام ٗپاکستان کو بڑی ٹیموں کی میزبانی مل گئی،کون کون سی ٹیمیں شامل ہیں؟ تفصیلات جاری

datetime 20  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 4 سالہ فیوچر ٹور پروگرام جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا سمیت دیگر ٹیموں کی میزبانی کرے گا تاہم اس میں بھارتی ٹیم شامل نہیں۔آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے مطابق پاکستان اکتوبر 2019 میں سری لنکا کی میزبانی کریگا جس کے دوران دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے اور اسی سال نومبر میں قومی ٹیم آسٹریلیا کا دورہ کرے گی،

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔2020 گرین شرٹس کے لیے مصروف ترین سال ہوگا جس کے دوران پاکستان کئی ٹیموں کی نہ صرف میزبانی کرے گا بلکہ قومی ٹیم کے دیگر ممالک دورے بھی شیڈول ہیں۔جنوری 2020 میں پاکستان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے سری لنکا کی میزبانی کرے گا جس کے بعد فروری 2020 میں پاکستان 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے بنگلادیش کی میزبانی کرے گا۔جون 2020 میں انگلینڈ 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان کی میزبانی کرے گا جب کہ قومی ٹیم اسی ماہ آئرلینڈ کے خلاف بھی 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔اکتوبر 2020 میں پاکستان ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کے لیے جنوبی افریقا کا دورے گی ٗ نومبر 2020 میں پاکستان زمبابوے کی میزبانی کرے گا جس کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔دسمبر 2020 میں پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جس کے دوران 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔2021 بھی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے مصروف ترین سال ثابت ہوگا جس کے دوران پاکستان جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا اور اس سال قومی ٹیم افغانستان، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور زمبابوے کی مہمان بھی بنے گی۔پاکستان فروری 2021 میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے جنوبی افریقا کی میزبانی کرے گا اور اپریل میں قومی ٹیم زمبابوے کا دورہ کرے گی جس کے دوران 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

جولائی 2021 میں پاکستان ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے انگلینڈ جائے گی اور اگست میں ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران قومی ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ستمبر 2021 میں پاکستان ٹیم 3 ون ڈے میچز کے لیے افغانستان کی مہمان بنے گی اور دسمبر میں قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔اکتوبر 2021 میں پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گی

جس کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی اور دسمبر 2021 میں پاکستان ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرے گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔2022 میں پاکستان اپنے سفر کا آغاز فروری میں آسٹریلیا کی میزبانی سے کرے گا جس کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے، 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ہوگی جس کے بعد اگست میں پاکستان ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے سری لنکا جائے گی۔نومبر 2022 میں پاکستان 5 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کی میزبانی کرے گا اور نومبر میں ہی نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز ہوگا جس کی میزبانی بھی پاکستان کے حصے میں آئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…