لندن (این این آئی)انگلینڈ نے بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔ناٹنگھم میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جارہی سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا۔انگلش اوپنرز جیسن رائے اور جونی بیئراسٹو نے اپنی ٹیم کو 20ویں اوور میں 159 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا جس کے بعد ایلکس ہیلز اور کپتان آئن مورگن نے
بھی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے سکور کی راہ ہموار کی۔اننگز کے 46ویں اوور کی تیسری گیند پر ایلکس ہیلز نے رچرڈسن کو چھکا لگا کر ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکور کا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔انگلینڈ نے مقررہ پچاس اوورزمیں6وکٹوں کے نقصان پر481رنزبنائے انگلینڈ کی جانب سے بیئراسٹو اور ہیلز نے سنچریاں اسکور کیں جبکہ رائے اور مورگن نے نصف سنچریاں بنائیں۔