بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عمر اکمل اپنے بھائی کامران اکمل سے کچھ سیکھیں، برینڈن میک کولم کا مشورہ

datetime 17  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے تینوں ایڈیشنز میں آخری نمبر پر آنے والی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن ٹیلر نے اپنی ٹیم کے بیٹسمین عمر اکمل کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بھائی کامران اکمل سے کچھ سیکھیں جنہوں نے شاندار اننگز سے اپنی ٹیم کو ٹاپ فور میں پہنچایا۔کامران اکمل نے لاہور قلندرز کے خلاف لیگ کے اہم ترین میچ میں ناقابل شکست سنچری اسکور کرکے پشاور زلمی کو ٹاپ فور میں رسائی دلائی جبکہ ان کے چھوٹے بھائی عمر اکمل لاہور قلندرز کی جانب سے 5 میچز میں صرف 57 رنز اسکور کرسکے۔

جس کے بعد انہیں ڈراپ کردیا گیا تھا۔برینڈن میک کولم نے کہا کہ عمر اکمل میں ٹیلنٹ ہے تاہم اس کی کارکردگی میں تسلسل نہیں اور یہی وجہ تھی کہ ہمیں عمر اکمل جیسے تجربہ کار بیٹسمین کی جگہ کسی اور کو دینی پڑی۔میک کولم نے کہا کہ ابھی عمر اکمل کے آگے کافی سال ہیں اور وہ اپنے کیریئر کا شاندار اختتام کرسکتے ہیں اور انہیں آج اپنے بھائی کامران اکمل سے کافی اچھا نمونہ بھی دیکھنے کو مل گیا ہے، مجھے یقین ہے کہ عمر اکمل نے یہ سوچا ہوگا کہ مستقبل میں وہ بھی اس طرح کی صورتحال میں اچھا کھیل پیش کرسکتے ہیں، انہیں اپنی پرفارمنس سے ان موقعوں کو حاصل کرنا ہوگا۔پی ایس ایل تھری میں لاہور قلندرز کی کارکردگی کے حوالے سے نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹسمین نے کہا کہ کیمپ میں ہر شخص افسردہ ہے اور ٹیم کی پرفارمنس پر افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر سب ہی مایوس ہیں، جس طرح ہم نے ٹورنامنٹ کا اختتام کیا اگر اس طرح آغاز بھی ہوتا تو شاید ہم ٹورنامنٹ کے آخر تک جاتے۔برینڈن میک کولم نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں آخری 10 دن قلندرز کے لیے کافی مثبت ثابت ہوئے کیوں کہ نوجوان کھلاڑی آگے آئے اور انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔انہوں نے کہا کہ آغا سلمان، سہیل اختر، گلریز اور شاہین شاہ آفریدی وہ کھلاڑیوں ہیں جنہوں نے آخری میچز میں دباؤ کے باوجود اچھا پرفارم کیا۔قلندرز کے آخری میچ میں شکست کے حوالے سے برینڈن میک کولم نے کہا کہ کامران اکمل نے عمدہ اننگز کھیلی، جب ان کا دن ہو تو وہ انتہائی تباہ کن بیٹسمین بن جاتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…