بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

مزید دو سے تین آئی پی ایل سیزن کھیل سکتا ہوں،یووراج سنگھ

datetime 16  فروری‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) مشہور و معروف بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے بھارتی سلیکٹرز کی جانب سے مستقل نظر انداز کیے جانے کے باوجود کہا ہے کہ فی الحال ان کا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں اور ابھی میں مزید دو سے تین آئی پی ایل ایڈیشن کھیل سکتا ہوں۔یوراج سنگھ کو 40 ٹیسٹ 304 ون ڈے اور 58 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز میں بھارت کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے تاہم گزشتہ دو سے تین سالوں کے دوران وہ اپنے کیریئر کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں جہاں ان پر اس دورانیے کے اکثر حصے میں ٹیم کے دروازے بند رہے۔

ان کی ایک طویل عرصے کے بعد گزشتہ سال جنوری میں بھارتی ٹیم میں واپسی ہوئی لیکن چیمپیئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی سمیت 11 میچوں میں واجبی کھیل پر انہیں ہر طرح کے فارمیٹ کیلئے ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا، انہوں نے آخری بار گزشتہ سال جون میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔گزشتہ سال انگلینڈ میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی کے بعد بھارتی سلیکٹرز انہیں مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں اور دلیپ ٹرافی کے سکواڈز میں بھی وہ جگہ نہیں بنا سکے تھے جس سے لگتا ہے کہ ان کا انٹرنیشنل کیریئر ختم ہو چکا ہے۔

تاہم مستقل نظر انداز کیے جانے کے باوجود وہ دوبارہ بھارتی ٹیم کی نمائندگی کیلئے پرعزم ہیں۔اپنے ایک بیان میں بھارتی آل راؤنڈر نے کہا کہ میں مکمل طور پر فٹ ہوں اور آئی پی ایل میں عمدہ پرفارم کر کے ٹیم میں دوبارہ واپسی کروں گا۔یاد رہے کہ 2011 ورلڈ کپ کے کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے مایہ ناز آل راؤنڈر آئی پی ایل 2018 میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔یوراج نے کہا کہ ابھی میری کرکٹ باقی ہے اس لیے انٹرنیشنل سطح پر دوبارہ ملک کی نمائندگی کیلئے بے چین ہوں، کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں اور جب سمجھا کہ میں مزید کھیلنے کے قابل نہیں تو کھیل سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…