آکلینڈ( آن لائن )کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ باولر حسن علی کے درمیان تلخی دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سب نے دیکھی لیکن اب سرفراز احمد اور احمد شہزاد کے درمیان بھی خراب تعلقات کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ایک ٹی وی پروگرام میںدوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے
شعیب اختر نے کہا کہ احمد شہزاد نے اچھی بیٹنگ کی ،وہ دلیر ہو کر کھیلا اور پہلے اوورز میں چوکے لگائے جس سے دباؤ نیوزی لینڈ کی ٹیم پر بڑھ گیا۔اس دوران ایک سوال پر کیا کہ کیا احمد شہزاد کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شامل کیوں نہیں کیا گیا۔اس پر شعیب اختر نے کہا کہ سرفراز احمد احمد شہزاد کو کھیلنا نہیں چاہتے تھے ،اس لیے وہ پہلے میچ میں نہیں کھیلے لیکن سرفراز احمد کو سمجھنا چاہیے کہ وہ نارتھ ناظم آباد کی ٹیم کی کپتانی نہیں کر رہے بلکہ پاکستان کی کپتانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈریسنگ روم کے ماحول پر فی الحال بات کرنا مناسب نہیں ہے کیونکہ سریز چل رہی ہے لیکن دورہ نیوزی لینڈکے خاتمے پر بتا دوں گا۔واضح رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن علی اور سرفراز احمد کے درمیان تلخی کے مناظر دنیا نے دیکھے تھے جب حسن علی نے کپتان کے الفاظ پر غور کرنا بھی مناسب نہ سمجھا تھا اور وکٹ حاصل کرنے کے بعد سرفراز احمد کے ساتھ خوشی بھی نہیں منائی تھی۔جب حسن علی نے کپتان کے الفاظ پر غور کرنا بھی مناسب نہ سمجھا تھا اور وکٹ حاصل کرنے کے بعد سرفراز احمد کے ساتھ خوشی بھی نہیں منائی تھی۔