بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان نہیں ۔۔وسیم اکرم کی فیورٹ ٹیم کونسی ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 4  جولائی  2016 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم فیورٹ ہے، حالیہ دنوں میں وہ جس طرح کی شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتی آئی ہے اس سے لگتا ہے کہ اس سیریز میں سخت مقابلہ نہ ہو۔ ایک انٹرویو میں سوئنگ کے سلطان کا کہنا تھا کہ یہ سیریز دراصل پاکستانی بیٹنگ کا امتحان ہے۔ پاکستان کے پاس صرف دو تجربہ کار بیٹسمین یونس خان اور مصباح الحق ہیں۔ انگلینڈ کی بولنگ کے سامنے پاکستانی ٹیم کے لیے ہر مرتبہ 350 رنز سکور کرنا آسان نہ ہوگا۔پاکستانی بیٹسمینوں کو دفاعی خول میں بند ہونے کے بجائے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنی ہوگی۔ سیریز کا بڑی حد تک انحصار اس بات پر ہوگا کہ جیمز اینڈرسن کتنے فٹ ہیں اور کیا وہ پہلے ٹیسٹ میں کھیلنے کی پوزیشن میں ہونگے یا نہیں؟وسیم اکرم نے کہا کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ جولائی میں انگلینڈ کی کنڈیشنز کھیلنے کے لیے آسان ہوجاتی ہیں لیکن وہ اس بات کو نہیں مانتے۔
انگلینڈ میں وکٹیں سیدھی اور آسان نہیں ہوں گی۔ ان وکٹوں پر ڈیوک گیند بہت زیادہ سوئنگ کرتی ہے۔وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستانی بولنگ میں بڑی ورائٹی ہے۔ پاکستان کو دو لیفٹ آرم اور ایک رائٹ آرم فاسٹ بولر کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا جبکہ یاسر شاہ کی صلاحیتوں کا بھی امتحان ہے جو کافی عرصے سے نہیں کھیلے ہیں۔اگر وہ فٹ ہوئے تو اس سیریز میں ٹرمپ کارڈ ثابت ہوسکتے ہیں۔محمد عامر کے بارے میں وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ان کی واپسی آسان نہیں ہوگی۔ محمد عامر کے پاس رفتار اور مہارت ہے لیکن انھوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد سے صرف ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھیلے ہیں لیکن پانچ دن کی کرکٹ نہیں کھیلی۔وسیم اکرم کے خیال میں ٹیسٹ سیریز کا آغاز لارڈز میں ہونا پاکستان کے لیے اچھی بات ہے کیونکہ اس میدان میں پاکستان نیٹیسٹ میچز جیت رکھے ہیں لیکن یہ بات یاد رکھنا چاہیے کہ ہر میچ نیا ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…