لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر نے کہا ہے کہ پانچ سالہ پابندی کے دوران انہیں خطرہ محسوس ہوا تھا کہ شاید وہ دوبارہ کبھی کرکٹ نہ کھیل سکیں لیکن اب ان کا ہدف دنیا کا بہترین باؤلر بننا ہے۔سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن کو اسکائی اسپورٹس کیلئے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے فاسٹ باؤلر نے بتایا کہ انہوں نے تین سال گیند کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔انہوں نے بتایا کہ زندگی بہت سخت تھی اور ایسے مواقع بھی آئے جب مجھے لگا کہ شاید میں دوبارہ کبھی نہ کھیل سکوں، میں نے تین سال تک گیند تک نہ اٹھائی۔عامر نے کہا کہ یہ صورتحال میرے لیے بہت مایوس کن تھی کیونکہ بحیثیت پیشہ ورانہ کرکٹر یہ بہت مشکل ہے کہ آپ سہولتوں کا استعمال نہ کر سکیں، کرکٹ نہ کھیل سکیں،
گیند کو ہاتھ تک نہ لگا سکیں، تو پھر آخر آپ کیا کریں گے؟ انہوں نے کہاکہ یہ بہت خوفناک یادیں ہیں لیکن اب یہ میری مدد کر رہی ہیں کیونکہ میں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور میں بہت انسان اور اچھے رویے کا حامل کرکٹر بننا چاہتا ہوں فاسٹ باؤلر نے کہا کہ میں اب بھی سیکھنے کے عمل سے گزر رہا ہوں اور پرفیکٹ انسان نہیں بن سکتا ٗ لیکن جو ہو گیا وہ ماضی کا حصہ ہے اور اب میری نظریں مستقبل پر مرکوز ہیں۔ میں اپنے ملک کیلئے بہترین کرکٹر بننا چاہتا ہوں۔
اگر میں محنت کروں گا تو میرے لیے اصل ہدف دنیا کا بہترین باؤلر بننا ہے۔قومی ٹیم میں دوبارہ واپسی کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ اپنے ملک کی دوبارہ نمائندگی کرنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور خصوصاً اسی ٹیم، اسی ٹیم، انہی شائقین کے سامنے۔ میرے لیے تو یہ ایک معجزہ ہے لیکن ساتھ ساتھ میرے خوابوں کی تعبیر بھی۔24 سالہ فاسٹ باؤلر نے کہاکہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ انتہائی سخت حریف ثابت ہو گا لیکن پاکستان انہیں زیر کرنے کیلئے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریگا۔انگلینڈ ایک اچھی ٹیم ہے خصوصاً اپنی ہوم کنڈیشنز میں وہ بہت بہترین ٹیم ہے تاہم ہم سخت محنت کر کے انہیں ہرانے کی کوشش کریں گے۔
پابندی کے بعد تین سال تک یہ ایک کام بالکل نہیں کیا ، محمد عامر نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گریٹ گیم (آخری حصہ)
-
لاہور،سفاک ماں کے ہاتھوں تین بچوں کے قتل کا معاملہ،ملزمہ کے دوران تفتیش ہولناک انکشافات
-
پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے کسی بھی مضمون میں فیل ہونیوالے طلباء کیلیے بڑی خوشخبری
-
راولپنڈی میں بازار جانے والی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
-
زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق
-
پاکستان میں مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
ڈاکٹر فیصل کی سبکدوشی, عہدہ چھوڑ کر اسلام آباد روانہ، کمیونٹی میں تذبذب اور تشویش
-
40فیصد بھارتی نژاد افراد امریکا چھوڑنے پر غور کرنے لگے
-
ایک ہی خاندان کے 9 نوجوانوں کی اپنی ہی 9 کزنز سے اجتماعی شادی، ویڈیو وائرل
-
جنسی زیادتی کی سزا برقرار، مشہور فنکار سے ایوارڈ واپس لے لیا گیا
-
راولپنڈی،13سالہ بچی کے ساتھ ملزمان کی گھر میں گھس کر زیادتی، ویڈیو بھی بناتے رہے
-
ٹرمپ نے وفد کو مذاکرات کیلیے پاکستان جانے سے روکدیا،دورہ منسوخ کرنے کا اعلان
-
آئی ایم ایف کا ایک اور بڑا مطالبہ سامنے آ گیا
-
امریکا نے چینی آئل ریفائنری پر ایرانی تیل خریدنے پر پابندی عائد کر دی



















































