اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کے معروف کھلاڑی اب کھیلیں گے بھارت کی معروف شخصیت کیلئے، کون سے کھلاڑی ہیں ؟جانئے

datetime 29  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کرکٹ حکام نے انڈین پریمئرلیگ (آئی پی ایل) کی ٹیموں کے مالکان کو پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت سے منع کیا تاہم انھوں نے بھارتی حدود سے باہر پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی ٹیموں کیلئے خرید لیا ۔بھارتی کرکٹ کے سرمایہ کار کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) میں شامل ہیں جنھوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ناپسندیدگی کا اظہار نہیں کیا اور انھوں نے بالی ووڈ اسٹار شارخ خان کو بھی شامل کرلیا۔رواں سال فروری میں منعقدہ نیلامی میں چار پاکستانی کھلاڑیوں سہیل تنویر، شعیب ملک، عمراکمل اور عماد وسیم کو خریدا گیا جن میں سے دو آئی پی ایل کی ٹیموں کے مالکان کی فرنچائزوں کیلئے کھیلیں گے ٗدیگر دو ٹیمیں حاصل کرنے والے سرمایہ کاروں کی جڑیں بھی بھارت سے ملتی ہیں، سی پی ایل میں بڑے پیمانے پربھارتی سرمایہ کاری گزشتہ سال دیکھنے میں آئی تھی جب ہندوستان کی سب سے بڑی موٹرکمپنی ہیرو موٹو کارپوریشن لمیٹڈ نے لیگ کے ساتھ ٹائٹل اسپانسرشپ معاہدہ کیا تھا جس کو اب 2018 تک وسعت دی گئی ہے۔شعیب ملک بارباڈوس ٹریڈنٹ کے لیے کھیلیں گے جس کو اس سال بھارتی ارب پتی وجے مالیا نے خریدا، یاد رہے اس سے قبل وہ آئی پی ایل میں ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کے مالک تھے اور تاحال اس کے سرپرست ہیں۔
دوسری جانب افواہیں گردش کررہی ہیں کہ مالیا نے ممبئی انڈینز کی مالک نیتا امبانی کو فرنچائز دوبارہ فروخت کی تھی جب سے بھارتی بینک 90 بلین بھارتی روپے کی عدم ادائیگی پر ان کا پیچھا کررہے ہیں۔اس کا مطلب یہی ہوا کہ شعیب ملک آئی پی ایل فرنچائز کے مالک کیلئے کھلیں گے جن کے شوہر ارب پتی مکیش امبانی ہیں جو 20.3 بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ ہندوستان کے امیر ترین شخص ہیں۔عمراکمل ٹرینباگو رائیڈرز کی جانب سے کھیلیں گے جس کے شریک مالک شارخ خان، صنعت کار جے مہتا اور ان کی بیگم دونوں اور اداکارہ جوہی چاؤلہ ہیں۔سی پی ایل میں شامل تیسرے پاکستانی عماد وسیم کو 2013 کے پہلے ایڈیشن کی چمپئن ٹیم جمیکا ٹالواز نے حاصل کیا ہے جس کے مالک دو بھارتی نژاد امریکی منیش پٹیل اور رون پاریکھ ہیں ٗاتفاقی طورپر ہالی ووڈ اسٹار گیراڈ بٹلر کا بھی کچھ حصہ بھی جمیکا ٹالواز میں شامل ہے۔سہیل تنویر گیانا امیزون ٹریڈنٹ کیلئے کھیلیں گے جس کے مالک رانجی سنگھ رامروپ بھی بھارتی ہیں جو گیانا کے بڑی کاروباری شخصیت ہیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…