اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

معروف کرکٹر کے گھر خوشیوں کا سماں‘ ہر طرف سے مبارکبادیں

datetime 28  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے عظیم لیگ سپنر مشتاق احمد نے اپنی 45 ویں سالگرہ منائی۔ مشتاق احمد 28 جون 1970 کو ساہیوال میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز 1987 میں ملتان کی جانب سے کیا ، اس کے بعد 1988 میں انڈر 19 ورلڈ کپ میں وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ مشتاق احمد نے 23 مارچ 1989 کو سری لنکا کیخلاف کیریئر کا پہلا ایک روزہ میچ کھیلا۔ انہیں آسٹریلیا کیخلاف 1990 میں اوول میں ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع ملا۔ 1992 میں مشتاق احمد کو پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع ملا جس میں انہوں نے 16 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔ 1993 سے 1998 کے دوران مشتاق احمد کو سمرسیٹ کاؤنٹی کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملا۔
انہوں نے کاؤنٹی کے 62 میچز کھیلے اور 289 وکٹیں حاصل کیں۔ 1997 میں مشتاق احمد کو “وزڈن کرکٹر آف دی ایئر ” کا ایوارڈ دیا گیا۔ 1990 میں مشتاق احمد پر سابق پاکستانی کرکٹر سلیم پرویز کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ انہوں نے مشتاق احمد اور سلیم ملک کو آسٹریلیا کیخلاف 1994 کی سیریز کا یک میچ ہارنے کیلئے ایک لاکھ پاؤنڈز رشوت دی تھی ، مشتاق احمد پر یہ الزام درست ثابت ہوا اور انہیں 3500 پاؤنڈز کا جرمانہ کرنے کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے بھی ہٹا دیا گیا۔ 2014 میں مشتاق احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کنسلٹنٹ کے طور پر ذمہ داری دی گئی جبکہ 2016 میں انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ کے طور پر ذمہ داری سونپ دی گئی۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…