اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

محمد نبی پی ایس ایل ادھورا چھوڑ کر بنگلہ دیش روانہ

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے افغان کھلاڑی محمد نبی ایشیا کپ کوالیفائر میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی خاطر لیگ کو ادھورا چھوڑ کربنگلہ دیش روانہ ہو گے۔افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد نبی نے پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوگزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف میچ کی آخری گیند میں شاندار فتح دلادی تھی۔ نبی ایشیا کپ کوالیفائر میں جمعے کو متحدہ عرب امارات کے خلاف فتح اللہ کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے محمد نبی نے پی ایس ایل میں اب تک 8 میچز کھیلے ہیں جہاں ان کی ٹیم اب تک کھیلے گئے 8 میں سے 6 میچوں میں کامیابی حاصل کرکے 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آف اسپنرباو¿لر ناتھن مک کولم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں نبی کی جگہ لیں گے۔ پی ایس ایل میں اب تک کھیلے گئے میچوں میں پشاور زلمی سرفہرست ٹیم ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نمبر دوسرا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا تیسرا نمبر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…