بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سکواڈ،اہم تبدیلیوں کا فیصلہ

datetime 14  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوزڈیسک) آئی سی سی نے پاکستان سمیت 8 مستقل ارکان کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کےلئے اعلان کردہ اسکواڈ میں 8 مارچ تک ردو بدل کی اجازت دےدی۔آئی سی سی ترجمان نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ورلڈٹی ٹوئنٹی میں شریک وہ ٹیمیں جو براہ راست دوسرے مرحلے میں کھیلیں گے وہ 8 مارچ تک اپنی مرضی سے اسکواڈ میں تبدیلی کی مجاز ہیں۔آئی سی سی کے مطابق اسکواڈ میں تبدیلی کسی بھی وجہ سے کی جاسکے گی چاہے وہ تکنیکی بنیادوں پر ہو یا پھر میڈیکل بنیاد پر جس کے لیے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید کے مطابق اسکواڈ میں تبدیلی کی اجازت تمام ٹیموں کو ہے تاہم انھوں نے اسکواڈ میں کسی ممکنہ تبدیلی کے امکانات پر تبصرہ کرنے سے معذرت کرلی۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق خرم منظور، افتخار احمد اور رومان رئیس کی پاکستان سپر لیگ اور ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گاجہاں ناقص کارکردگی پرسلیکشن کمیٹی ورلڈٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں تبدیلی کرسکتی ہے۔پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے طویل عرصے سے ٹیم کا حصہ رہنے والے اوپنر احمد شہزاد کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا تھا ¾ خرم منظور کو حیران کن طورپر دستے کا حصہ بنا یا گیا ¾ خرم منظور نے بین الاقوامی سطح پر 2014 میں آخری دفعہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی ¾بین الاقوامی مقابلوں میں اب تک کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا۔پاکستان ٹیم میں رومان رئیس ¾ افتخار احمد اور محمد نواز کو ڈومیسٹک میں بہترین کارکردگی پر اسکواڈ کاحصہ بنایا گیا ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…