دبئی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی نے یاسر شاہ پر پابندی کا فیصلہ سنا دیا، 3ماہ کی پابندی عائد کر دی، یاسر شاہ27مارچ تک باوٴلنگ نہیں کر سکیں گے ۔ آئی سی سی نے یاسر شاہ کو 27دسمبر کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل کیا تھا۔آئی سی سی نے یاسر شاہ کی استدعا قبول کی ہے کہ انہوںنے غلطی سے اہلیہ کی بلڈ پریشر کی دوائی استعمال کر لی تھی۔