جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

انڈین پریمیئر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی‘کون کتنے میں بکا تفصیلات صرف ہمارے پاس

datetime 6  فروری‬‮  2016 |

نئی دہلی(نیوڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ کے نویں ایڈیشن کی نیلامی میں رائل چیلنجرز بنگلور نےآسٹریلین آل راو¿نڈر شین واٹسن کو ساڑے نو کروڑ روپے میں خرید لیا۔ بھارت کے شہر بنگلور میں انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کے نویں ایڈیشن کی ہونے والی نیلامی میں رائل چینلجرز بنگلور نے آسٹریلیا کے آل راو¿نڈر شین واٹسن کو ساڑھے 9 کروڑ روپے میں خریدا۔ اور اب تک شین واٹسن آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں سرفہرست ہیں جب کہ دوسرے مہنگے کھلاڑیوں میں 23 سالہ بھارتی آل راو¿نڈر پون نیگی ہیں جنہوں نے اب تک کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا ،انہیں دہلی ڈیئر ڈیولز نے ساڑھے آٹھ کروڑ روپے میں خریداہے اس طرح وہ راتوں رات کروڑ پتی بن گئے ہیں۔گزشتہ دو ایڈیشنز میں مسلسل مہنگے ترین کھلاڑی رہنے والے بھارت کے آل راو¿نڈر یوراج سنگھ کی بولی سن رائز حیدر آباد نے سات کروڑ روہے لگائی اور اب تک کے فروخت کیئے گئے کھلاڑیوں میں تیسرے مہنگے کھلاڑی ہیں ، گزشتہ سیزن میں یووراج سنگھ 16 کروڑ روپے لیکر سب سے مہنگے کھلاڑی بنے تھے اور انہیں دہلی ڈئیر ڈیولز نے خریدا تھا۔ جنوبی افریفہ کے آل راو¿نڈر کرس مورس کو دہلی ڈیئر ڈیولز نے سات کروڑ روپے میں خرید کر یوراج کے ہم پلہ کردیا ہے۔ بھارت کے فاسٹ بولر اشیش نہرا کو ساڑے پانچ کروڑ میں خریدا گیا۔ مچل مارش 4.8 کروڑ ، سنجو سمیسن 4.2 کروڑ ، جنوبی افریفہ کے ڈیل سٹین اور بھارت کے دنیش کارتک 2.3 کروڑ روپے میں خریدے گئے۔رواں ایڈیشن میں بہت سے اہم اور نامور کھلاڑی ابھی تک کسی کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں جن میں مارٹن گپٹل ، ہاشم آملہ ، مہیلا جے وردھنے ، مائیکل ہسی ، بریڈ ہیڈن ، تلکا رتنے دلشان ، ڈیرن سیمی اور روی بوپارا شامل ہیں۔‎



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…