جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہریارخان نے ہیڈکوچ وقاریونس سے ٹیم سلیکشن کے اختیارات چھین لئے

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے ہیڈکوچ وقاریونس سے ٹیم سلیکشن کے اختیارات چھین لئے جس کے بعد چیف سلیکٹرہارون رشید کیلئے بغیرکسی دباﺅ کے مرضی کی ٹیم منتخب کرنے کا راستہ کھل گیاہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں ون ڈے سیریز اور واحد ٹی ٹونٹی میچ میں عبرتناک شکست کے بعد ڈراپ کئے جانیوالے دونوں پلیئرز احمد شہزاد اور عمراکمل کو پاک زمبابوے سیریز میں واپس لانے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے ہیڈکوچ وقاریونس سے ٹیم سلیکشن کے اختیارات چھین لئے ہیں جس کے بعد چیف سلیکٹرہارون رشید کیلئے بغیرکسی دباﺅ کے مرضی کی ٹیم منتخب کرنے کا راستہ کھل گیاہے۔دریں اثنا زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں فوادعالم اور اسدشفیق کو بھی موقع نہ دینے کافیصلہ کیاگیاہے جبکہ راحت علی اور سہیل خان ان فٹ ہونے کے سبب قابل غورنہیں سمجھے جائیں گے ان کی جگہ کراچی کے آل راﺅنڈر انورعلی کو موقع دئیے جانے کا امکان ہے۔

 



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…