لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر معین خان کو دو سال کی تنخواہ ایڈوانس میں ادا کردی ۔ذرائع کے مطابق ڈسپلن کی خلاف ورزی کے باوجود چیف سلیکٹرمعین خان نے کو دو سال کی تنخواہ ایڈوانس میں دے دی گئی۔بورڈ نے ڈسپلنری ایکشن کے بجائے بورڈ نے معین خان پر نوازشات کی برسات کردی۔چیف سلیکٹر نے تو سبزہلالی پرچم کا پاس نہ رکھا اور کسینو پہنچ گئے۔ مگر کرکٹ بورڈ نے معاہدے کی ایسی پاسداری کی کہ دو سال کی تنخواہ ا±نھیں ایڈوانس میں تھمادی۔پی سی بی نے ورلڈکپ پر ٹیم کے ساتھ جانے والے معین خان اور ان کی اہلیہ کا کیلئے40 لاکھ اخراجات کا جھٹکا بھی برداشت کیا۔ اِس سے پہلے یوا ے ای میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں معین خان بورڈ سے نہ صرف پانچ ہزار ڈالر ہتھیا چکے تھے بلکہ بورڈ اِس ورلڈکپ میں ساڑھے تین سو ڈالر روز کا ا±ن کی جیب میں ڈال رہا تھا۔