جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف

datetime 15  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد ۰نیوز ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں پاکستان آنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تاہم اس دورے کے لیے انہوں نے ایک اہم شرط بھی عائد کی ہے۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے بتایا کہ انہیں یکم اپریل کو ہی اطلاع مل گئی تھی کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات پاکستان میں متوقع ہیں، مگر معاملے کی حساسیت کے باعث اس خبر کو فوری نشر کرنا ممکن نہیں تھا کیونکہ اس سے مذاکرات متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے مرحلے کے مذاکرات پاکستان میں ہونے کی اطلاعات بھی موجود تھیں، لیکن متعلقہ حلقوں کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ خبر نشر ہونے کی صورت میں امریکا، ایران اور پاکستان تینوں اس کی تردید کر سکتے ہیں۔ بعد ازاں مشاورت کے بعد یہ خبر نشر کی گئی، اور اب امریکی صدر بھی اس حوالے سے بیان دے چکے ہیں۔حامد میر کا کہنا تھا کہ وہ ٹرمپ کے بیانات پر مکمل انحصار نہیں کرتے کیونکہ مذاکرات کے دوران کسی بھی وقت صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق بیشتر معاملات پر دونوں ممالک کے درمیان اتفاق ہو چکا تھا، تاہم لبنان کے حوالے سے ایران نے کسی بھی قسم کی نرمی دکھانے سے انکار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سفارتی ذرائع کے مطابق ٹرمپ پاکستان آ کر مذاکرات میں شرکت کے خواہاں ہیں، لیکن ان کی شرط یہ ہے کہ اگر معاہدہ طے پا جاتا ہے تو ایران کے صدر مسعود پزشکیان بھی پاکستان آئیں۔حامد میر نے یہ بھی کہا کہ امریکا بیک وقت دیگر بین الاقوامی معاملات، خصوصاً شمالی کوریا کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر بھی کام کر رہا ہے، جبکہ چین اس عمل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔مزید برآں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران نے یورینیم اور آبنائے ہرمز سے متعلق کچھ امور پر لچک دکھانے کے اشارے دیے ہیں، تاہم لبنان کا معاملہ اب بھی انتہائی حساس ہے۔اپنی گفتگو کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کردار نمایاں ہے، اور امریکی صدر کو اپنی خودمختاری کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…