جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

تعلیمی اداروں میں موسم گرما اور موسم سرما کی چھٹیوں میں کمی! طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

datetime 16  اپریل‬‮  2026 |

تعلیمی شعبے میں ممکنہ بڑی تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت موسمِ گرما اور سرما کی تعطیلات میں کمی لانے کی تجاویز زیرِ بحث ہیں، جبکہ اسکولوں کو متبادل ہفتے کے دن کھولنے کا منصوبہ بھی سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بتایا ہے کہ حکومت گرمیوں کی چھٹیوں میں 15 سے 20 دن تک کمی کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ تعلیمی عمل میں آنے والے خلا کو کم کیا جا سکے اور نصاب کو وقت پر مکمل کیا جا سکے۔ان کے مطابق زیرِ غور تجاویز میں تدریسی دنوں کی تعداد کو موجودہ 180 سے بڑھا کر تقریباً 190 دن تک لے جانا بھی شامل ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ طویل تعطیلات کے باعث طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے، اس لیے اصلاحات ضروری ہیں۔

اسی تناظر میں موسمِ سرما کی چھٹیوں میں بھی 5 سے 6 دن کی کمی کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ تعلیمی نظام کو زیادہ مؤثر بنانے کے لیے اسکولوں کو ہر دوسرے ہفتے کے روز کھلا رکھنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔مزید برآں، حکومت میٹرک اور او/اے لیول کے طلبہ کے لیے الگ تعلیمی کیلنڈر ترتیب دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ ان کے امتحانی شیڈول کو بین الاقوامی نظام کے مطابق ہم آہنگ کیا جا سکے۔

یہ تجاویز حالیہ مہینوں میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور توانائی کے بحران کے باعث تعلیمی اداروں کی طویل بندش کے پس منظر میں سامنے آئی ہیں۔ حکام کے مطابق اس دوران ہونے والے تعلیمی نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے تدریسی سرگرمیوں کو تیز کرنا ضروری ہو گیا ہے۔

وزیر تعلیم نے امید ظاہر کی ہے کہ ان اقدامات سے نہ صرف تعلیمی معیار بہتر ہوگا بلکہ طلبہ عالمی سطح پر بہتر کارکردگی دکھانے کے قابل بھی ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…