بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

شین وارن کی موت کے پیچھے کس کا ہاتھ؟ بیٹے نے 4 سال بعد نام بتا دیا

datetime 15  اپریل‬‮  2026 |

سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کے لیجنڈری کرکٹر شین وارن کی اچانک موت کے چار سال بعد ان کے بیٹے جیکسن وارن کے دعوے نے جس میں

انہوں نے اپنے والد کی موت کا ذمہ دارکووڈ کو قراردیدیا ہے، کرکٹ کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیکسن وارن نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کی اچانک موت میں عالمی وبا کووڈ 19 کا ہاتھ ہے۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جیکسن وارن نے اپنے والد کی اچانک موت کو عالمی وبا کووڈ 19 سے جوڑتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شین وارن کی اچانک موت کووڈ 19 کی وجہ سے ہوئی اور اس میں ویکسین کا کردار ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شین وارن کو پہلے سے کچھ صحت سے متعلق مسائل تھے، تاہم مجھے یقین ہے کہ ان کی اس طرح سے موت میں کووڈ ویکسین کا ہی ہاتھ ہے کہ اس ویکسین لگنے کے بعد ان کو جو صحت مسائل تھے، وہ اچانک ظاہر ہو گئے۔جیکسن نے بتایا کہ جب انہیں والد کی موت کی خبر ملی۔ تو فون رکھتے ہی سب سے پہلے میرے ذہن میں حکومت کے لیے غصہ آیا،میں نے فوراً اس کے لیے کووڈ اور ویکسین کو ذمہ دار ٹھہرایا۔جیکسن نے دعویٰ کیا کہ ان کے والد شین وارن ویکسین نہیں لگوانا چاہتے تھے، لیکن کام کے دباؤ کی وجہ سے انہوں نے تین یا چار خوراکیں لیں۔

انہوں نے کہا کہ مانا کہ پہلے بھی لوگوں کو دل کے دورے پڑتے تھے لیکن میرے والد ٹھیک تھے۔ انہوں نے مجبوری میں ویکسین لگوائی، کیونکہ کام کے لیے یہ ضروری تھا۔واضح رہے کہ شین وارن چار سال قبل 4 مارچ 2022 کو تھائی لینڈ کے کوسموئی جزیرے میں اچانک انتقال کر گئے تھے۔ پوسٹ مارٹم میں ان کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…