پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اللہ کے رازوں میں سے ایک راز ہے یہ ملک ۔۔ جنید جمشید نے امریکہ میں ایک شخص کے سوال پر پاکستان کے بارے میں ایسا کیوں کہا تھا ؟ وطن عزیز کا وہ راز جان کر آپ سب پاکستانی ہونے پر فخر کریں گے

datetime 24  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (احمد ارسلان ) اسلام اللہ رب العزت کی طرف سے اس کے بندوں کیلئے آخری اور مکمل آسمانی دین ہے جس کی اساس جہاں اسلام کی مختلف تعلیمات ہیں وہیں ہر ایک شخص جسے دین کی سمجھ بوجھ ہے اور وہ اسلام کی بقا اور اسکی خوبیوں کو دوسروں تک پہنچانے کی غرض سے باہر نکلتاہے وہ ہرایک شخص اسلام کی اساس ہے ۔ مولانا طارق جمیل کے بے حد قریب سمجھے جانے والے جنید جمشید جو کچھ روز قبل طیارہ حادثے میں شہادت پاچکے ہیں

انکی زندگی کا ایک خوبصورت واقعہ ہم اپنے قارئین کے ذوق کی نذرکر رہے ہیں جو ان کی اسلام اور پاکستان سے محبت کا ثبوت ہے ۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ امریکہ میں دوران تبلیغ ایک شخص نے ان کے سامنے پاکستان کی چند برائیوں کو ہائی لائٹ کیا جس پر جنید جمشید نے جو جواب دیا وہ سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے ۔ کہنے لگے ۔۔۔ جناب پاکستان کے خلاف کوئی بات نہ کرنا ۔ ہم جیسے بھی ہیں ٹھیک ہیں ۔ تم اگر مجھ سے تعلق رکھنا چاہتے ہو تو میں تم سے یہی کہوں گا کہ پاکستان کے بارے میں کوئی بھی بات میرے سامنے نہ کرنا ۔ اسے مخاطب کرکے کہا ۔۔! پاکستان اللہ پاک کے رازوں میں سے ایک راز ہے ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ پوری دنیا میں ایک وقت میں سب سے زیادہ جس ملک میں جہاں اذان دی جاتی ہے وہ پاکستان ہے۔ آج جس ملک میں سب سے زیادہ نمازی ہیں ، وہ پاکستان ہے ۔ جس ملک میں سب سے زیادہ حجاج ہیں ،وہ پاکستان ہے ۔ دنیا میں سب سے زیادہ دین کے علماء پاکستان میں ہیں ۔ پوری دنیا میں جو زکوٰۃ دی جاتی ہے اس کا 50فیصد پاکستان دیتا ہے ۔ یو این کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ چیریٹی امریکہ کے بعد پاکستان کرتا ہے ۔ قرآن پاک کے سب سے زیادہ حفاظ کرام پاکستانی ہیں ، سب سے زیادہ روزے رکھنے والے پاکستانی ہیں ۔ ساری دنیا میں سب سے زیادہ اللہ کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے پاکستانی ہیں ۔ کہنے لگے سن لو کہ پاکستان اللہ کے رازوں میں سے ایک راز ہے اور یہ ملک پوری امت مسلمہ کی بقا کی ضمانت ہے ۔ اس سے پیار کرنا سیکھو ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…