اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) جیسا کہ ہم جانتے ہین کہ بل گیٹس کبھی پاکستان نہیں آئے مگر یہ واقعہ ان سے منسوب کیا جاتا ہے۔۔۔بل گیٹس پاکستان آئے تو انہوں نے ایک عجیب منظر دیکھا ایک جگہ پھاٹک بند تھا ۔پھاٹک کھلا تو دور تک گاڑیوں کی لمبی قطار تھی اتنی دیر میں ایک شخص سائیکل کو کندھے پر اٹھائے بل گیٹس کی گاڑی کے پاس سے گزرا سائیکل اٹھائے شخص کو دیکھ کروہ بہت حیران ہوا کہ اس قوم کے لوگوں کو اپنے
وقت کی اتنی قدر ہے۔ اس موقع پر بل گیٹس نے اپنے ڈرائیور سے مخاطب ہو کر تاریخی فقرہ کہا’’اس قوم کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا‘‘۔ گاڑی نے کچھ فاصلہ طے کیا تو لوگوں کا مجمع سڑک کنارے جمع تھا اسی مجمع میں اسے وہ سائیکل والا شخص نظر آیا بل گیٹس کو تجسس ہوا وہ گاڑی سے اترا اور مجمع میں گھس گیا ۔وہاں جاکر پتا چلا مداری بندر کا تماشا دکھا رہا ہے۔ اس موقع پر اس نے کہا ’’یہ قوم کبھی ترقی نہیں کرسکتی‘‘