اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جنت مسلمانوں کیلئے بنی ہے یہ کسی کو ملی ہے نہ ملے گی۔نیک مردوں کو جنت میں انعام اور پرہیزگاری کے ساتھ دنیا میں اللہ تعالی ٰ کے احکامات پر نیک زندگی گزارنے پرحوریں دینا کا وعدہ کیا گیا ہے تو کنواری لڑکیوں جن کی شادیاں نہ ہو سکیں انہیں جنت میں کیا ملے گایا پھر شادی ہوئی تو تھی لیکن شوہر جنتی نہ ہو سکا تو اس کیساتھ کیا سلوک ہوگا ۔
عالم دین شیخ محمد صالح المنجد نے معمہ حل کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اجازت دینگے گے کہ وہ اپنی مرضی سے جس جنتی مرد سے شادی کرنا چاہئیں ،انہیں اسکی اجازت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ قرآن کریم میں ارشاد ربانی ہے ’’جس چیز کو تمہارا جی چاہے اور جو کچھ تم مانگو سب تمہارے لئے ہے‘‘(الاعراف:31) ایک اور جگہ ارشاد ہے ’’اور ان کے جی کی خواہش کریں اور جس سے ان کی آنکھیں لذت پائیں ‘سب وہاں ہوگا اور تم اس میں ہمیشہ رہو گے‘‘(الزخرف:71)