بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

موسیٰ علیہ السلام نے اپنے پروردگار سے سرگوشی کرتے ہوئے

datetime 3  جنوری‬‮  2019 |

موسیٰ علیہ السلام نے اپنے پروردگار سے سرگوشی کرتے ہوئے پوچھا :.” اے پروردگار ! تیرا چہرا کدھر ہے ؟ شمال یا جنوب کی جانب ؟ تاکہ میں اس کی طرف منہ کر کے تیری عبادت کر سکوں ۔”.اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کی طرف وحی بھیجی : “اے موسیٰ ! آپ آ گ جلائیں ، پھر اس کے اردگرد چکر لگا کر دیکھیں کہ آگ کا رخ کس جانب ہے؟”.موسیٰ علیہ السلام نے آ گ روشن کی اور اس کے اردگرد چکر لگایا ،

دیکھا تو آ گ کیروشنی ہر چار سو یکساں ہے ۔چنانچہ دربارِ الٰہی میں عرض کیا :”پروردگا ! میں نے آگ کا رخ ہر جانب یکساں ہی دیکھا ۔”اللہ تعالیٰ نے فرمایا: “اے موسیٰ میری مثال بھی ویسی ہی ہے۔”موسیٰ علیہالسلامنےپوچھا :” اے پرودگار! تو سوتا ہے یا نہیں ؟”اللہ تعالیٰ نے ان کی طرفوحی نازل فرمائی :” اےموسیٰ ! پانی سے بھرا ہوا ایک پیالہ اپنے دونوں ہاتھوں پر رکھ لو ، پھر میرے سامنے کھڑےرہو اور نیند کی آغوش میں مت جاؤ ۔”موسیٰ علیہ السلام نے ایسا ہی کیا ۔ پھر اللہ تعالٰی نے ان پر ہلکی سی اونگھ ڈالی ، پیالہ ان کے ہاتھ سے گر کر ٹوٹ گیا اور پانی بہہ گیا ۔موسیٰ علیہ السلام کی چیخ نکل گئی اور وہ گھبرا گئے . پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا :” اے موسی ! میں آنکھ کی ایکجھپک بھی سو جاؤں تو یہ آسمان زمین پر دھڑام سے گر پڑے گا جیسے تیرا پیالہ زمین پر گرپڑا ۔” اور یہ اللہ تعالیٰ کے اس قول کی طرف اِشارہ ہے ۔۔” یقینی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ آسمانون اور زمین کو تھامے ہوئے ہے کہ وہ ٹل نہ جائے تو پھر اللہ کے سوا اور کوئی ان کو تھام بھی نہیں سکتا ، وہ حلیم و غفور ہے ۔ (فاطر ۔ 41) ۔موسیٰ علیہ السلام نے پوچھا : اے میرےپروردگار ! تو نے مخلوق کی تخلیق کیوں کی جبکہ ان سے تجھے کوئی ضرورت نہیں پڑتی ؟اللہ تعالیٰ نے فرمایا :” میں نے ان کی تخلیق اس لیے فرمائی ہے

تاکہ یہ مجھے پہچانیں ، مجھ سے اپنی مرادیں مانگیں اور میں ان کی مرادیں پوری کروں ، اور میری نافرمانی کے بعد مغفرت و بخشش کی درخواست لے کر میری خدمت میں حاضر ہوں اور میں ان کے لیے مغفرت و بخشش کا پروانہ جاری کروں ۔”موسیٰ علیہ السلام نے پوچھا میرے رب ! کیا تو نے کوئی ایسی چیز بھی پیدا کی ہے جو تیری ہی جستجو میں رہتی ہے ؟اللہ تعالیٰ نے فرمایا :” ہاں مومن بندے کا دل جو میرے لیے خالص ہے ۔ “موسیٰ علیہ السلام نے پوچھا : یہ کیسے اے پروردگار ؟اللہ تعالیٰ نے موسی علیہ السلام سے فرمایا :”جب مومن بندہ مجھے نہیں بھولتا تو اس کا دل میری یاد سے لبریز رہتا ہے اور میری عظمت اس پر محیط ہوتی ہے اور مجھے جو یاد کرتا ہے میں اس کا ساتھی بن جاتا ہوں …”

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…