اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دو میل کا روزانہ پیدل سفر کسی نوجوان کیلئے تو ممکن ہے تاہم آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ عرب ملک لبنان کا 125سالہ شہری سلمان المل روزانہ دو میل کا سفر پیدل طے کر تا ہے ، سلمان المل 118سال کی عمر میں باپ بھی بن چکا ہے اور اس کی اہلیہ کے مطابق وہ اب بھی نوجوان لڑکیوں کو گھورتا ہے۔ سلمان المل کی شاندار صحت سے متعلق یوں تو کئی اندازے لگائے جاتے رہے مگر اب خود سلطان المل نے اپنی شاندار صحت
اور تندرستی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ روزانہ کارب(CAROB)، تھائی(THYME)، کوئنوا (QUINOA)، اینائز(ANISE)سے بنے قہوے کا ایک کپ روزانہ اللہ کی رضا کیساتھ پیتاہوں“۔ سلطان المل کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی شادی کی خواہش رکھتا ہے اور یہ صرف اس قہوے کی بدولت ہے جس کا استعمال وہ سالوں سے کرتا آرہا ہے۔ سلمان المل نے قہوہ کی خوبی کو محاورے سے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جادوئی قہوہ ہے جو مردہ کو زندہ کرسکتاہے ۔