ہفتہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2026 

میں تمام حاضرین کو دس دس ڈالر جرمانے کی سزا سُناتا ہوں

datetime 21  ستمبر‬‮  2017 |

کہتے ہیں کہ ایک امریکی ریاست میں ایک بوڑھے شخص کو ایک روٹی چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔۔ اس نے بجائے انکار کے اعتراف کیا کہ اُس نے چوری کی ہے اور جواز یہ دیا کہ وہ بھوکا تھا اور قریب تھا کہ وہ مر جاتا ۔۔۔ جج کہنے لگا ” تم اعتراف کر رہے ہو کہ تم چور ہو ، میں تمہیں دس ڈالر جرمانے کی سزا سُناتا ہوں اور میں جانتا ہوں کہ تمہارے پاس یہ رقم نہیں اسی لیے تو تم نے روٹی چوری کی ہے ،

لہٰذا میں تمہاری طرف سے یہ جرمانہ اپنی جیب سے ادا کرتا ہوں ” مجمع پر سناٹا چھا جاتا ہے ۔۔۔ اور لوگ دیکھتے ہیں کہ جج اپنی جیب سے دس ڈالر نکالتا ہے اور اس بوڑھے شخص کی طرف سے یہ رقم قومی خزانے میں جمع کرنے کا حکم دیتا ہے پھر جج کھڑا ہوتا ہے اور حاضرین کو مخاطب کر کےکہتا ہے ۔۔۔
” میں تمام حاضرین کو دس دس ڈالر جرمانے کی سزا سُناتا ہوں اس لیے کہ تم ایسے ملک میں رہتے ہو جہاں ایک غریب کو پیٹ بھرنے کے لیے روٹی چوری کرنا پڑی ”اُس مجلس میں 480 ڈالر اکھٹے ہوئے اور جج نے وہ رقم بوڑھے ” مجرم ” کو دے دی ۔۔۔ کہتے ہیں کہ یہ قصہ حقیقت پر مبنی ہے ۔۔۔ ترقی یافتہ ممالک میں غریب لوگوں کی مملکت کی طرف سے کفالت اسی واقعے کی مرہون منت ہے ۔۔۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ چودہ سو سال پہلے ہی یہ کام کر گئے کہ پیدا ہوتے ہی بچے کا وظیفہ جاری کرنے کے حکم دے دیا۔ کبھی کبھی میں یہ سوچتا ہوں کہ ہمارے 10 (دس) روپے ہمارے لئے اتنی اھمیت نہیں رکھتے جتنے کسی غریب کے لئے رکھتے ہیں جو جانے کب سے بھوکا ہے ۔۔۔ تبدیلی کے لئے ہمیں خود کو بدلنا ہے ۔۔۔ آئیے مل کر ہم سب بھی اپنی سوچ بدلیں ۔۔۔ اپنے لئے اور اپنی اس پاک دھرتی کے لئے ۔۔۔ آئیں ہم بھی اپنے مُلک کے لوگوں کا سوچیں ۔۔۔ کسی کی خوشی کا سبب بننا ہی سب سے بڑی خوشی ہے ۔۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…