ہفتہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2026 

اس سے سب سے بڑی خواہش پوچھی گئی

datetime 21  ستمبر‬‮  2017 |

اوناسس ایک یونانی تاجر تھا۔ دنیا کی سب سے بڑی جہاز رانی کمپنی کا مالک تھا۔ زیتون کا کاروبار کرتا تھا۔ اسے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل تھا۔ اسکو ایک عجیب بیماری لگی تھی جس وجہ سے اسکے اعصاب جواب دے گۓ تھے۔ یہاں تک کہ آنکھوں کی پلکیں بھی خود نہیں اٹھا سکتا تھا۔ ڈاکٹر آنکھیں کھولنے کے لیے پلکوں پر سولیشن لگا کر اوپر چپکا دیتے تھے۔

رات کو جب آرم کرتے تو سولیشن اتار دیتے توپلکیں خودبخود نیچے گر جاتی صبح پھر سولیشن لگادیتے، ایک دن اس سے سب سے بڑی خواہش پوچھی گئی تو کہا کہ “صرف ایک بار اپنی پلکیں خود اٹھا سکوں چاہے اس پرمیری ساری دولت ہی کیوں نہ خرچ آجاۓ” اللہ اکبر ۔ صرف ایک بار پلکیں خود اٹھانے کی قیمت دنیا کا امیر ترین شخص اپنی ساری دولت دیتاہے؟ ھم مفت میں ان گنت بار پلکیں خوداٹھاسکتے ھیں۔ دل ایک خودکار مشین کی طرح بغیر کسی چارجز کے دن میں ایک لاکھ 3 ھزار 680 مرتبہ دھڑکتا ہے۔ آنکھیں 1کروڑ 10لاکھ رنگ دیکھ سکتی ھیں۔ زبان، کان، ناک، ہونٹ، دانت ، ہاتھ ،پاؤں، جگر ،معدہ ، دماغ پھیپھڑے پورے جسم کے اعضاء آٹومیٹک کام کرتے ھیں۔ میرا اللہ!!! میرا اللہ مجھے اتنے سال سے کھلا رہا ہے، پلا رہا ہے، سُلا رہا ہے، اُٹھا رہا ہے، بِٹھا رہا ہے، دنیا کی ہر نعمت دے رہا ہے۔ لیکن ہم کیوں اس کے قدموں میں اپنا آپ نذر نہیں کر دیتے؟؟ ہم کیوں اس کے در پر جا کر اس کے ممنون و مشکور نہیں بن جاتے؟ اسی لیئے تو اللہ پاک نے فرمایا تھا: *وَهُوَ الَّذِي أَنشَأَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ قَلِيلاً مَّا تَشْكُرُونَ* اور اللہ کی ذات وہ ہے جس نے بنائے تمہارے لئے کان، آنکھیں اور دل، لیکن تم بہت کم شکر ادا کرتے ہو۔(سورہ مومنون آیت 78)

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…