پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

شادی کا لڈو

datetime 24  جولائی  2017 |

شادی دنیا کا ایک دلچسپ ترین موضوع ہے‘ کہا جاتا ہے شادی کرنے والا اور نہ کرنے والے دونوں پچھتاتے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے پہلی شادی کرنے والا عقل مند اور دوسری شادی کرنے والا بے وقوف ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود دنیا کا ہر مرد یہ بے وقوفی کرنا چاہتا ہے۔ کسی نے کسی بزرگ سے پوچھا ”جناب زندگی کے کس حصے تک مرد میں دوسری شادی کی

خواہش سلامت رہتی ہے“ بزرگ نے اپنی لمبی اور سفید داڑھی پر ہاتھ پھیر کر جواب دیا ”میرا خیال ہے مرد کے سوئم تک اس کے اندر یہ خواہش موجود رہتی ہے“ دنیا میں شادیوں کے بڑے بڑے دلچسپ ریکارڈ بھی موجود ہیں مثلاً انڈیا کی سٹیٹ کیرالہ کے فلپس تھامس اور سو ساما تھامس کی شادی کو دنیا کی طویل مدت تک قائم رہنے والی شادی کااعزازادی کااعزاز حاصل ہے۔ یہ دونوں اٹھاسی سال اور چار ماہ تک میاں بیوی رہے۔ کیلیفورنیا کے گلے نن وولف نے انتیس شادیاں کر کے امریکا میں ریکارڈ قائم کیا‘اس نے ایک ایسی شادی بھی کی جو صرف انیس دن قائم رہی جبکہ اس کی ایک بیوی نے گیارہ سال تک اس کا ساتھ دیا۔ آک ٹا ویو گیولن اور ایڈریانا نے بیاسی سال تک اپنی منگنی برقرار رکھ کر دنیا کو حیران کر دیا۔ لینڈا ٹیلر نے اوپر نیچے تئیس شادیاں کر کے دنیا میں سب سے زیادہ شادیاں کرنے والی خاتون کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کی ایک شادی صرف چھتیس گھنٹے قائم رہی۔ 2006 ء میں ایک سو پانچ سال کے سوڈر مارٹو نے بائیس سال کی ایلی ریمٹ کے ساتھ شادی کر کے ایک ریکارڈ قائم کیا۔ اسی طرح فرانس کے چھیانوے سال کے فرانکوس فرینڈیز نے چورانوے سال کی میڈلین کے ساتھ شادی کر کے ریکارڈ قائم کیا۔

ایک امریکی جوڑے لورن بلیئر اور ڈیوڈ نے ایک دوسرے کے ساتھ تراسی مرتبہ شادی کر کے ریکارڈ قائم کیا۔ اسی طرح چھ سو پنتیس کلو گرام کے جان براور نے پچاس کلو کی جین تی کے ساتھ شادی کر کے ریکارڈ قائم کیا۔ دنیا میں سب سے مہنگی شادی لکمشی متل کی بیٹی ونیشا متل کی شادی تھی۔اس شادی پر پچپن ملین ڈالرز خرچ ہوئے تھے۔

دنیا میں سب سے زیادہ بچے پیدا کرنے والے جوڑے کاتعلق روس کے ساتھ تھا۔ فیڈور کی بیوی ویلین ٹینا نے چالیس سال میں انہتر بچے پیدا کئے تھے۔ اس نے سولہ مرتبہ دو‘ دو بچے۔ سات مرتبہ تین‘ تین بچے اور چار مرتبہ چار‘ چار بچے پیدا کئے تھے۔ اسی طرح دنیا کا لمبا ترین جوڑا ہالینڈ میں رہتا ہے۔ مردولکو کا قد سات فٹ جبکہ بیوی کی شا ساڑھے چھ فٹ لمبی ہے اور یہ دونوں ڈانسر ہیں۔

دنیا کا چھوٹا ترین قد میں چھوٹا ترین جوڑا برازیل سے تعلق رکھتا ہے۔ مرد ڈگلس سلوا کا قد تین فٹ جبکہ خاتون لنڈیا روچا دو فٹ اور گیارہ انچ لمبی ہے۔یہ آج کے ریکارڈ ہیں۔ ہم اگر ماضی میں چلے جائیں تو اکبر اعظم کے وزیر مان سنگھ جس کے نام پر ہمارا مانسہرہ شہر آباد ہوا تھا‘اس کی پندرہ سو بیویاں اور چار ہزار بچے تھے اور اس نے ان کا ریکارڈ رکھنے کیلئے باقاعدہ دفتر بنا رکھا تھا۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…